میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے، ڈبلیو ایچ او کا الرٹ

کورونا پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے، ڈبلیو ایچ او کا الرٹ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

عالمی ادارے صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ اس وقت تک کورونا پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے، کورونا سے سب سے زیادہ متاثر شہروں میں کراچی اور لاہور شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق نے کوروناوائرس کی صورتحال پر حکومت پنجاب کو خط لکھا، جس میں کہا گیا پاکستان میں کورونا کاپہلامریض 26فروری2020میں سامنے آیا، اس وقت تک کورونا پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی سے کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا۔خط کے متن میں کہا گیا کورونا سے متاثر شہروں میں سب سے زیادہ کراچی ،لاہورشامل ہیں، کورونا سے بچاؤ کیلئے ٹیسٹنگ صلاحیت میں اضافہ ناگزیر ہے۔یاد رہے وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کا الرٹ خط آیا ہے ، ڈبلیو ایچ او نے ایس او پیز پرعمل درآمد کرانے کا کہا ہے، ڈبلیو ایچ او جو مرضی کہے ہمیں مریضوں کا علاج بھی کرنا ہے۔خیال رہے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے پریس بریفنگ میں دنیا کو خبردار کیا کہ گزشتہ 9 دن روزانہ 1 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 75 فی صد کیسز صرف 10 ممالک میں سامنے آئے، یہ کیسز امریکی اور جنوبی ایشائی ممالک سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ یورپ کی صورت حال میں بہتری آنے لگی ہے اور اب باقی دنیا کی کرونا صورت حال تشویش ناک ہو گئی ہے، ادارے نے وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ پر بھی گہری نظر رکھی ہوئی ہے، ایک بار پھر سب کو گھر پر رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں