میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہلت نہیں ملے گی،بے نامی اثاثے 30جون تک ظاہر کردیں، عمران خان کا پیغام

مہلت نہیں ملے گی،بے نامی اثاثے 30جون تک ظاہر کردیں، عمران خان کا پیغام

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام بیرون ملک اثاثے اور بے نامی اکاؤنٹس 30جون تک ظاہر کریں پھر مہلت نہیں ملے گی، پاکستانی قوم دنیا میں سب سے کم ٹیکس اور سب سے زیادہ خیرات دیتی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پچھلے 10 سال میں پاکستان کا قرضہ 6 سے 30 ہزار ارب تک پہنچ گیا۔ پاکستان ان چند ملکوں میں سے ہے جو سب سے زیادہ خیرات دیتا ہے۔انہوں نے اسی حوالے سے مزید کہا کہ پاکستانی قوم دنیا میں سب سے کم ٹیکس اور سب سے زیادہ خیرات دیتی ہے، قوم سے اپیل ہے کہ اثاثے ڈکلیئر کرنے کی ا سکیم میں سب شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ 30 جون تک اپنے اثاثے اور بے نامی بینک اکاؤنٹس ڈیکلیئر کریں، اسکیم کا فائدہ اٹھائیں، اپنے بچوں کا مستقبل ٹھیک کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم سالانہ 4 ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں، ان 4 ہزار میں سے 2 ہزار ارب روپے لیے گئے قرضوں کی ادائیگیوں میں چلے جاتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ بچ جانے والے پیسے سے ملک کے خرچے پورے نہیں ہو سکتے، اگر ہم ٹیکس نہیں دیں گے تو پاکستانی کبھی عظیم قوم نہیں بن سکتی۔انہوں نے کہا کہ 30 جون کے بعد آپ کو اثاثے ظاہر کرنے کا پھر موقع نہیں ملے گا، قوم میں جذبہ آ گیا تو ہم ہر سال 10 ہزار ارب روپے اکٹھے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکس نہیں دیں گے تو اپنے ملک کو اوپر نہیں لے جا سکیں گے، عظیم قوم بننا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے آپ کو تبدیل کرنا پڑے گا، وزیراعظم نے قرآن پاک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی اس وقت تک کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ قوم خود اپنی حالت بدلنے کی کوشش نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ایجنسیز کے پاس معلومات ہیں کہ کس کے پاس بے نامی اکاؤنٹ ہے یا بے نامی پراپرٹیز ہیں، ہماری حکومت کے پاس وہ انفارمیشن ہے جو پہلے کسی حکومت کے پاس نہیں تھی۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ہمارے معاہدے ہوئے ہیں، باہر ملکوں میں پاکستانیوں کی پراپرٹیز کی معلومات آ رہی ہیں، 30 جون تک باہر پڑا اپنا پیسہ ڈ یکلیئر کریں۔انہو ں نے قوم سے اپیل کی کہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں، پاکستان کو فائدہ دیں، اپنے بچوں کا مستقبل ٹھیک کریں۔انہوں نے اپیل کی کہ ا سکیم کا فائدہ اٹھا کر اثاثے ظاہر کریں اور حکومت کو موقع دیں کہ اس ملک کو خود کفیل بنا کر عوام کو غربت سے نکالا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں