ڈالر 3 روپے مہنگا،ا سٹاک مارکیٹ میں 633 پوائنٹس کی کمی
ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ جون ۲۰۱۹
شیئر کریں
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 40 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے مہنگا ہو گیا دوسری جانب ا سٹاک مارکیٹ میں 633 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ پیر کو ا سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے ریٹ میں اضافہ ہو گیا، انٹر بینک مارکیٹ میں 2 روپیہ 40 پیسے ریٹ بڑھنے کے بعد ڈالر 151 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ یاد رہے کہ عید تعطیلات سے پہلے ڈالر انٹربینک میں 148 روپے 60 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوا اور 151 کے ریٹ پر ہی فروخت ہوا۔دوسری جانب ا سٹاک مارکیٹ میں 633سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 35 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکا اور 34 ہزار871 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔