میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برطانوی انتخابات میں کنزرویٹو کو سبقت حاصل،298نشستیں لیکر سب سے آگے

برطانوی انتخابات میں کنزرویٹو کو سبقت حاصل،298نشستیں لیکر سب سے آگے

منتظم
هفته, ۱۰ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں


لیبرپارٹی کو 251 نشستوں پر کامیابی،وزیراعظم ٹریزامے اور قائد حزب اختلاف جیرمی کوربن اپنی اپنی نشستوں پر جیت گئے
لندن(ویب ڈیسک)برطانوی انتخابات میںلیبرپارٹی نے 251 نشستوں پر جبکہ کنزرویٹو پارٹی 298نشستوں پر کامیاب ہوکر آگے ہیں۔برطانوی وزیراعظم ٹریزامے اور قائد حزب اختلاف جیرمی کوربن اپنی اپنی نشستوں پر جیت گئے ۔برطانوی میڈیا نے بتایاکہ نتائج کے مطابق دیگر جماعتوں میں ایس این پی کے28 اور دیگر 18امیدوارکامیابابھی تک کامیاب قرار دیئے گئے ۔اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ برطانوی انتخابات میں کوئی بھی جماعت 326 کی سادہ اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی۔ایگزٹ پول کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کو 314 لیبر کو 266 اور ایس این پی کو 34 نشستیں ملنے کا امکان ہے یعنی معلق پارلیمنٹ بن سکتی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے بھی اپنے پول میں کنزرویٹوپارٹی کو322 اور لیبرکو261نشستیں ملنیکی توقع ظاہر کی ہوئی ہے اور اس کا بھی یہی کہناتھا کہ کنزرویٹوپارٹی کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہونیکی توقع نہیں ہے ۔یعنی انتخابی نتائج میں کوئی ایک جماعت سادہ اکثریت حا صل کر بھی سکتی ہے مگر ایسا یقین سے نہیں کہا جا سکتا۔ ایگزٹ پول کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کو 314 نشستیں مل سکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق لیبرپارٹی کو266 نشستیں حاصل ہوسکتی ہیں جبکہ ایس این پی کو 34،لب ڈیم کو 14 نشستیں مل سکتی ہیں۔برطانوی وزیر اعظم ٹریزامے نے کہاکہ ایک بار پھر خدمت کا موقع دینے پر عوام کے مشکور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کا عزم کیا ہے اور اپنی ذمے داریاں پوری کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں