میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقبوضہ کشمیر ‘ یاسین ملک ساتھیوں سمیت گرفتار ، پولیس اسٹیشن میں نظربند کردیا گیا

مقبوضہ کشمیر ‘ یاسین ملک ساتھیوں سمیت گرفتار ، پولیس اسٹیشن میں نظربند کردیا گیا

منتظم
هفته, ۱۰ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں


سرینگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سرائے بالاسے گرفتار کرلیا وہ نہتے کشمیریوںکی شہادت اور حریت قیادت کے خلاف بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے کریک ڈائون کے خلاف ایک احتجاجی ریلی کی قیادت کر رہے تھے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے یاسین ملک کو گرفتاری کرنے کیلئے سرائے بالا کا کریک ڈائون کرنے کے علاوہ کئی گھروں کی تلاشی لی اور آستانہ عالیہ کے اندر اور باہر اور متصل مزار کو فوجی گیریژن میں تبدیل کردیا تھا۔ پو لیس نے گائوکدل و مائسمہ کی گلیوں اور جملہ مساجد کی ناکہ بندی کر رکھی تھی ۔تاہم وہ اقراء مسجد سرائے بالا پہنچنے میں کامیاب ہوگئے جہاں انہوں نے نماز جمعہ سے قبل لوگوں سے خطاب کیااور نماز کے بعدلال چوک کی جانب ایک مارچ کی قیادت کی ۔آزادی اور شہداء کے حق میں اور بھارتی استعماری حربوں اور جاری قتل و غارت کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کرتا ہوا یہ جلوس جوں ہی مسجد کے مرکزی گیٹ پر پہنچا تو پولیس نے مسجد کا گیٹ بند کردیا اور بے تحاشہ شلنگ ،ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا اور محمد یاسین ملک اور محمد کلوال اور ظہور احمد بٹ کو گرفتار کرکے شہید گنج پولیس اسٹیشن میں نظربند کردیاگیا۔لبریشن فرنٹ کے ایک اور گروپ نے آستانہ عالیہ سرائے بالا سے ایک اور جلوس نکالا اور ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ پر پہنچ کر پولیس کے جبر کے خلاف بھر پور احتجاج کیا۔ لبریشن فرنٹ کے دیگر قائدین شوکت احمد بخشی ،غلام رسول ڈار ایدھی، جاوید زرگر،مشتاق اجمل،شیخ عبدالرشید،بشیر احمد کشمیری، محمد صدیق شاہ، اشرف بن سلام اور پروفیسر جاوید نے سرائے بالا پہنچ کر احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ سیدعلی گیلانی ،میر واعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل حریت قیادت نے ا علان شدہ احتجاج کو روکنے کیلئے قابض حکام نے پورے سرینگر شہر میں کرفیو اوردیگرسخت پابندیاں نافذ کر دی تھیں ۔ احتجاجی مظاہروں کی قیادت سے روکنے کے لیے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، شبیر احمد شاہ اور دیگر حریت رہنمائوں کو بدستور نظر بند رکھا جبکہ جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے شہید گنج پولیس اسٹیشن میں نظربند کردیاگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں