میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرارکے ایس ای 100 انڈیکس 431.41 پوائنٹس کی کمی سے 49526.92 پوائنٹس پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرارکے ایس ای 100 انڈیکس 431.41 پوائنٹس کی کمی سے 49526.92 پوائنٹس پر بند

منتظم
هفته, ۱۰ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں


کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 431.41 پوائنٹس کی کمی سے 49526.92 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 74 ارب 50 کروڑ 58 لاکھ 23 ہزار 267 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 59 کروڑ 93 لاکھ 20 ہزار 602 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 6 کروڑ 2 لاکھ 21 ہزار 500 حصص کی مندی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دبائو اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 431.41 پوائنٹس کی کمی سے 49526.92 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 242.50 پوائنٹس کی مندی سے 25842.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 263.42 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 625.30 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی۔ مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 330.26 پوائنٹس کی کمی سے 19430.97 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 199.53 پوائنٹس کی مندی سے 17775.30 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس172.70 پوائنٹس کی کمی سے 24286.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 348 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 95 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 231 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی جوبلی لائف انشورنس کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 28 روپے کے اضافے سے 800 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ایبٹ لیباریٹریز کے حصص کی سودے بھی 25.33 روپے کی تیزی سے 969.70 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی باٹا (پاک) اور ویتھ پاک لمیٹڈ ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ باٹا (پاک) کے حصص کی قیمت 178.60 روپے کی مندی سے 3620 روپے اور ویتھ پاک لمیٹڈ ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 59.50 روپے کی کمی سے 2225 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار پاور سیمنٹ (ر) کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 56 لاکھ 99 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 1.57 روپے سے شروع ہو کر 1.20 روپے پر بند ہوئی جبکہ اینگرو پولیمر کے 1 کروڑ 87 لاکھ 94 ہزار 500 حصص کے سودے 39.24 روپے سے شروع ہو کر 36.90 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 20 کروڑ 85 لاکھ 73 ہزار 270 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 19 کروڑ 58 لاکھ 81 ہزار 159 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 99 کھرب 33 ارب 86 کروڑ 46 لاکھ 4 ہزار 651 روپے سے کم ہو کر 98 کھرب 59 ارب 35 کروڑ 87 لاکھ 81 ہزار 384 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 101 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 1 کروڑ 82 لاکھ 2 ہزار ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں