میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت پر ڈرونز کی یلغار، دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں

بھارت پر ڈرونز کی یلغار، دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں

جرات ڈیسک
هفته, ۱۰ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

پاکستان نے بھارت میں ڈٖرون چھوڑ دیے، 3 گھنٹے سے دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں جاری ہیں، جس کے بعد دشمن حواس باختہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت پر بیک وقت کئی جانب سے حملے کیے گئے، پاک فوج نے حملوں کی ایسی منصوبہ بندی کی ہے، جس نے دشمن کے ہوش اڑادیے،

بھارت کو سمجھ ہی نہیں آرہا کہ وہ بیک وقت کتنے محاذوں پر پاکستان کا مقابلہ کرے۔

ایک جانب پاکستان نے بھارت کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا، دوسری جانب بھارتی میزائلوں کو ہوا میں ہی مار گرایا، پھر پاکستان نے بھارت پر سائبر اٹیک بھی کرکے درجنوں اہم ویب سائٹس اور نگرانی کرنے والے کیمرے ہیک کرلیے۔

بعد ازاں پاک افواج نے بھارت پر ڈرونز کی یلغار کر دی، اطلاعات کے مطابق  دہلی میں درجنوں ڈرونز فضا میں تاحال موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے دو دن تک اسرائیلی اور دیگر جدید ڈرونز کو پاکستان میں چھوڑ کر خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی تھی، تاہم تمام ڈرونز کو مار گرایا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں