میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوازشریف،مریم نوازفوج پرحملے کرتے رہے،الزام ہم پرلگارہے ہیں، عمران خان

نوازشریف،مریم نوازفوج پرحملے کرتے رہے،الزام ہم پرلگارہے ہیں، عمران خان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ شہباز شریف نے مجھ پر فوج مخالف بیانات دینے کا الزام لگایا ہے جس کا جواب آئندہ روز جہلم میں ہونے والے عوامی جلسے میں دیں گے۔اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج چور اچکوں، ڈاکوؤں کو قوم پر مسلط کردیا گیا ہے اور یہی بات لوگوں کودل پر لگی ہے، باپ اور بیٹے پر16 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز ہیں،ملک کا سب سے بڑا مسئلہ جب قوم نیوٹرل ہوجاتی ہے، نیوٹرل قوم نہ تیتر ہوتی ہے اورنہ بٹیر، تحریک انصاف کو ایک ماڈرن جماعت اور ادارہ بنانا ہے، تسلیم کرتا ہوں ماضی میں غلط ٹکٹ دینے سے بہت بڑا نقصان ہوا، اب پارٹی میں میرٹ لے کر آئیں گے۔انہوں نے پی ٹی آئی کی رکنیت سازی مہم کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو وہ جماعت بنانا چاہتا ہوں جو پاکستان میں ہمارے جانے کے بعد بھی پارٹی قائم دائم رہے اورایسا ادارہ بنے جس میں میرٹ ہو، پاکستان میں موروثی سیاست چل رہی ہے، فیملی پارٹی نہ ہو، باپ وزیراعظم بن گیا اور بیٹا وزیراعلیٰ بن جائے، میں چاہتا ہوں کہ تحریک انصاف ایسا ادارہ بنے جس میں سب سے اہم میرٹ ہو، نیوزی لینڈ کی پچاس لاکھ کی آبادی ہے اگر وہ پاکستان کو ہرا دیتا ہے تو اس کی وجہ میرٹ ہے، اسی طرح پارٹیوں میں رشتہ داری نہیں، بادشاہت خون کے رشتوں پر ہوتی ہے جبکہ جمہوریت میرٹ پر ہوتی ہے۔ہمارا پہلا مقصد ممبر شپ ہے، دوسری کوشش پارٹی میں الیکشن کروا کے تحریک انصاف کو ادارہ بنانا ہے۔ ہم نے پارٹی میں دو الیکشن کروائے، اب ہم نے ڈیٹا اکٹھا کیا ہے، 27لاکھ کا ڈیٹا ہے، میں چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی ایپ پر سب ممبر بنیں، ہمیں ماڈرن ٹیکنالوجی سے بڑا فائدہ اٹھائیں گے، ٹکٹ دیتے وقت اس ڈیٹا کا فائدہ ہوگا، 2013اور 2018کے الیکشن میں ٹکٹ دینے میں بڑے مسائل ہوئے، بڑا مشکل تھا کہ 800لوگوں کو ٹکٹ دیں، اور ہم کیسے تصدیق کریں؟ ماضی میں غلط ٹکٹ دے کر بڑا نقصان کروایا ہے، جب ڈیٹا ہوگا تو اپنے ممبران سے رائے بھی لیا کریں گے۔کیونکہ ورکرز نے ووٹ دینے اور میدوار بھی بننا ہے۔ میں تحریک انصاف کو ایک ماڈرن پارٹی اور ادارہ دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری قوم بڑی خوددار ہوگئی ہے، قوم کی خودداری جاگ گئی ہے، ملک سب سے بڑا مسئلہ جب قوم نیوٹرل ہوجاتی ہے، جب قوم نہ تیتر نہ بٹیر ہوجاتی ہے، اس میں حق پر کھڑے ہونے والا جذبہ ختم ہوجاتا ہے، لیکن جب قوم خودداری ہوتی ہے وہ اپنے حق کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی بہت بڑا اثاثہ ہے، اسٹیٹس کو کوشش کررہا ہے کہ ووٹ نہ دے سکے، یہ بہت بڑا ظلم ہے۔

ٓ


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں