میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان دو تہائی اکثریت سے واپس آ رہے ہیں،اسدعمر

عمران خان دو تہائی اکثریت سے واپس آ رہے ہیں،اسدعمر

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان اب دو تہائی اکثریت سے واپس آ رہے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسپیسز میں عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مارچ میں عوام کا سمندر آئے گا، غلامی نامنظور مارچ کی حکمت عملی تیار ہے۔اسد عمر نے کہا کہ چیئرمین عمران خان منظوری دے چکے ہیں، عمران خان جب مناسب سمجھیں گے اعلان کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اب دو تہائی اکثریت سے واپس آ رہے ہیں، اب آئیں گے تو نظام کی تبدیلی کا ایجنڈا آگے بڑھائیں گے، عمران خان سے پہلے پاکستان کی سیاست تقسیم کا شکار تھی، عمران خان نے پاکستان کو متحد کیا۔اسد عمر نے کہا کہ ملک کی دیگر سیاسی جماعتیں علاقوں تک سکڑ چکی ہیں، عدم اعتماد کی تحریک آنے سے ملک کے ایک تہائی ذخائر ختم ہوگئے، پورا نظام مفلوج ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت سے فیصلے نہیں ہو رہے ہیں، جتنی جلد انتخابات میں چلے جائیں اتنا ہی ملکی معیشت کے لیے بہتر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں