میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دریائے سندھ میں پانی کا بحران برقرار ،فصلوں کوشدیدخطرات کاسامنا

دریائے سندھ میں پانی کا بحران برقرار ،فصلوں کوشدیدخطرات کاسامنا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)دریائے سندھ میں پانی کا بحران برقرار ہے، اپ اسٹریم میں پانی 60 فیصد تک پانی کی قلت سے ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج صرف 200 کیوسک تک رہ گیا ہے۔انچارج کنٹرول روم کوٹری بیراج کے مطابق کوٹری بیراج پر اس وقت پانی کی 60 فیصد کمی ہے، اپ اسٹریم میں 4 ہزار 8 سو کیوسک پانی موجود ہے۔انچارج کنٹرول روم کوٹری بیراج نے بتایا کہ کوٹری بیراج ڈاؤن اسٹریم میں 200 کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے جبکہ کراچی فیڈر میں اس وقت 13 سو کیوسک پانی چھوڑا ہے۔دوسری جانب انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج کے مطابق بالائی علاقوں سے پانی کی آمد سے گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے، تین سے چارروز میں گڈو اور سکھر بیراج کی کینالز کھول دی جائیں گی۔انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج نے کہا کہ گڈو بیراج میں 24 گھنٹوں میں مزید 13سو کیوسک پانی جبکہ سکھر بیراج پر 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 300 کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے۔انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج کا کہنا تھا کہ سکھر بیراج کی کیرتھر کینال میں صرف پینے کا پانی بڑھایا گیا، جہاں پر 500 کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے، جس سے کاشتکاروں کو بھی فائدہ ہوگا۔گڈو بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج 34 ہزار 748 کیوسک، سکھر بیراج پر پانی کی آمد 29 ہزار 555 اور اخراج 10 ہزار 175 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 4 ہزار 845 اور اخراج 200 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں