میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فوجی ترجمان نے مریم اورنوازشریف کوکہا، عمران خان فوج کوسیاست میں نہیں گھسیٹ رہے، شیخ رشید

فوجی ترجمان نے مریم اورنوازشریف کوکہا، عمران خان فوج کوسیاست میں نہیں گھسیٹ رہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج کے ترجمان نے مریم اورنوازشریف کوکہا ہے، عمران خان فوج کوسیاست میں نہیں گھسیٹ رہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ سے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عدالت پراعتماد ہے اورہونا چاہئے،عدالتوں پراعتماد نہیں ہوگا تویہ ملک نہیں چل سکتا، عمران خان نے عدالتوں سے متعلق بات مختلف زاویے سے کہی ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا گیٹ نمبر4 آپ کیلئے بند ہوگیا ؟ جس پر شیخ رشید نے کہا کہ میرے پاک فوج سے تعلقات تھے، ہیں اوررہیں گے، مجھے اس پرفخرہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 42 وزیروں میں سے 20 کے اوپرکیس ہیں، اس معاملے پرہائی کورٹ آرہا ہوں، ایسا وزیرداخلہ لگایا گیا جو22 افراد کا قاتل ہے، اے این ایف عدالت میں گیارہ گواہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ منشیات فروش ہے، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اوروزیرداخلہ نے کیسزمیں اپنے اوپرفرد جرم نہیں لگنے دی، میرا بھتیجا روزدھکے کھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ نااہل حکومت ہے، ساری قوم کوپیغام دینا چاہتا ہوں الیکشن ہونے جارہے ہیں، تیاری کریں۔شیخ رشید سے سوال کیا کہ عمران خان نے سراج الدولہ کے سپہ سالارمیرجعفرکوغدارکہا، آپ عمران خان کویہ مثال دینی چاہیے تھی؟ جس پر انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے 14 مرتبہ فوج کا نام لیا، کل مریم نوازنے جنرل فیض کا نام لیا، 14 مرتبہ جس نے آرمی چیف کے بارے میں غیراخلاقی زبان استعمال کی ہو، اس کا نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوبچانا ہے توالیکشن کروانے ہوں گے، سوائے آصف زرداری کے سب الیکشن کے لیے تیارہیں، ن لیگ اورجے یوآئی ف نے جلسے شروع کردیئے ہیں، تحریک انصاف پہلے ہی جلسے کررہی ہے، ملک الیکشن کی طرف جارہا ہے، الیکشن ملکی حالات ٹھیک کرنے کا واحد حل ہے، مقتدرحلقوں کوسوچنا چاہیے کہ پاکستان کی بہتری الیکشن میں ہے۔میں نے عدالت سے کوئی کٹمنٹ نہیں کی، چیف جسٹس نے جوکہا، میرا فرض ہے کہ وہ عمران خان تک پہنچائوں، شیخ رشید سے سوال ہوا آپ عدالتوں پراعتماد سے متعلق چیف جسٹس کی بات سے اتفاق کرتے ہیں؟جس پر شیخ رشید جواب دیے بغیرمسکرا کرچل دیئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں