میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کچی آبادی میں اونچی عمارتیں،ڈی جی ایس بی سی اے سندھ ہائیکورٹ طلب

کچی آبادی میں اونچی عمارتیں،ڈی جی ایس بی سی اے سندھ ہائیکورٹ طلب

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقہ شانتی نگر کچی آبادی میں اونچی عمارتیں بنانے کے حوالے سے کیس میں جواب جمع نہ کرانے پر ایس بی سی اے کے وکیل اور افسرکی سرزنش کرتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے کو ذتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔پیر کو کراچی کے علاقہ شانتی نگر کچی آبادی میںاونچی عمارتیں بنانے کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے جواب جمع نہ کرانے پر ایس بی سی اے کے وکیل اور افسر کی سرزنش کی ۔دوران سماعت جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے کہا کہ کچی آبادیوں میں چار، چار منزلہ عمارتیں تعمیر ہو رہی ہیں اوران عمارتوں کی تعمیر کی روک تھام کے لئے کوئی کام نہیں کررہا اور انہیں کوئی کنٹرول نہیں کررہا، کون سا ادارہ ان کے خلاف کاروائی کرے گا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ رمضان میں انہیں دیکھو تو یہ لوگ عمرہ کی ادائیگی کے لئے چلے جاتے ہیں ، ایس بی سی اے میں سارے چور اچکے بھرے ہیں۔ عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ 24مئی کو پیش ہو کر وضاحت پیش کریں کہ کچی آبادیوں میں کیا ہورہا ہے۔ عدالت نے کچی آبادیوں کی تعمیر کے حوالہ سے مکمل قواعد وضوابط کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں