سعودی عرب ،یو اے ای مدد نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا،وزیر اعظم
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسجداقصی میں فلسطینیوں پر تشدد سے اسرائیلی فوج نے انسانیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں اور ان کے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدام کرے۔ادھر پوپ فرانسس نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد روکنے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ بیت المقدس تشدد کی نہیں عبادت کی جگہ ہے، مقدس شہر کا احترام برقرار رہنا چاہیے بعد ازاںجدہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل وقت میں اگر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہماری مدد نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا، مشکل وقت سے نکل چکے اب آگے روشن مستقبل نظر آرہا ہے۔سعودی عرب کی پاکستانی کمیونٹی کو بہت عرصے سے جانتا ہوں، ڈیڑھ سال سے اطلاعات موصول ہورہی تھیں کہ یہاں کے اوورسیز پاکستانیوں کو سفارت خانہ درست خدمات فراہم نہیں کررہا تھا اس مسئلے کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے نتائج ہماری سوچ سے بڑھ کر سامنے ا?ئے، 90 لاکھ پاکستانیوں کو کسی بھی طرح ملک کا اثاثہ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب ہمارے لیے بہت اہم ہے، سعودی عرب نے بڑے مشکل وقت میں پاکستان کو سپورٹ کیا، سعودی عرب ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑا ہوا، مشکل وقت میں اگر دو ممالک متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب ہماری مدد نہ کرتے تو ہم دیوالیہ ہوجاتے۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ممالک کی ایکسپورٹ گر رہی تھی تو پاکستان کی امپورٹ بڑھ رہی تھی، مشکل وقت سے نکل چکے اب ا?گے بہت روشن مستقبل نظر آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے، ایک طرف مافیا ہے جو ’’اسٹیٹس کو‘‘ کو بچانے کے لیے سرگرم ہے جب کہ دوسری جانب دوسری طرف ہم ہیں اور ہمارے ساتھ عوام ہے، اب پاکستان میں تبدیلی کو کوئی روک نہیں سکتا۔پاکستان میں قانون کی بالادستی کی جدوجہد جاری ہے، صرف وہ معاشرہ آگے جاتا ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہوگی، جو ملک خوشحال تھے وہاں قانون کی حکمرانی تھی۔