میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیت المقدس میں کشیدگی ، جھڑپوں میں 2 فلسطینی شہید50زخمی

بیت المقدس میں کشیدگی ، جھڑپوں میں 2 فلسطینی شہید50زخمی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دوبارہ جھڑپیں شروع ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں مزی 50 افراد زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیت المقدس میں ایک مقامی طبی کارکن نے بتایا کہ القدس میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تازہ جھڑپوں کے بعد کے اسرائیلی پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔ہلال احمر فلسطین کے مطابق تازہ جھڑپوں میں القدس اور اس کے اطراف میں 53 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوںپر آنسوگیس کی شیلنگ، دھاتی گولیوں اور صوتی بموں کا استعمال کیا گیا۔فلسطینی ہلال احمر کے ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کی شام پرانے بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ الشیخ جراح، باب العامود اور باب الزاھرہ کے مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں دریں اثناقابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں فائرنگ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔ قابض فوج نے دعوی کیا ہے کہ فلسطینیوں پر گولی اس وقت چلائی گئی جب وہ ایک فدائی حملے کی تیاری کررہے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تین فلسطینی بندوق برداروںنے سالم چوکی پر حملے کی کوشش کی جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید اور تیسرے کو زخمی کردیا۔ جنین کے قریب سالم چوکی پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہوگئے۔تین فلسطینیوں نے کارلو بندوق سے فوجی چوکی پرحملہ کرنے کی کوشش کی مگر اسرائیلی فوجیوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ غرب اردن میں اس نوعیت کا یہ کئی سال کے بعد پہلا کیس ہے جو غزہ کی پٹی میں پیش آنے والے مزاحمتی حملوں کے مشابہ ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ہلال احمر کے فلسطینی طبی عملے کو شہید اور زخمی ہونے والے نوجوانوں کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں