میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوروناوائرس اور احتیاطی تدابیر

کوروناوائرس اور احتیاطی تدابیر

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

آج دنیا کو جس خطرے کا سامناہے اسے کورونا وائرس کہتے ہیں اس کا محرک فطرت سے بغاوت ہے۔ کورونا وائرس کو اللہ کا عذاب بھی قراردیاجارہاہے ۔ دنیا میں تیزی سے سب سے بڑی معاشی قوت بننے ولا ملک کورونا وائرس کے سامنے بے بس دکھائی دیتا ہے جو اس بات کابرملااعلان ہے کہ اللہ کے سامنے ہرچیزہیچ ہے بلاشبہ اللہ ہی کے قبضہ ٔ قدرت میں ہرقوت ہے اور اتنی ترقی کرنے کے باوجود انسان اللہ تبارک تعالیٰ کے سامنے بے بس ،عاجز اور لاچارہے ۔اس کا محرک فطرت سے بغاوت ہے اس وقت بھارت کے عوام پر کیا بیت رہی ہے وہ صرف اللہ ہی جانتا ہے گھروں،ہسپتالوں اور فٹ پاتھوںپر لوگ مررہے ہیں۔ آو ٔسب پاکستانی مل کر انسانیت کے خاطر دعا کر یں کہ اللہ رب العزت پوری دنیا کو اس عذاب سے چھٹکارہ دلا دے۔ آمین !
کہا یہ جارہاہے کہ متاثرین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے باوجود مریضوںکی اتنی تعدادبڑھ رہی ہیں کہ حکومتیں خوفزدہ ہوگئی ہیں جبکہ علاج کے لئے ویکسین بھی دریافت ہوچکی ہے۔ متاثرین کے لئے آکسیجن کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے ۔ جبکہ کورونا وائرس چین ، امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور جاپان سمیت پوری دنیا میں پھیل چکا ہے ۔عالمی ادارہ صحت گزشتہ سال سے ہی کورونا وائرس کے پیش نظر ہنگامی صورت حال نافذ کرنے کا اعلان کر چکا ہے ۔ چینی صدر کاکہناہے کرونا وائرس ایک ’’ شیطان‘‘ ہے، اس شیطان کا ساری دْنیا کو مقابلہ کرنا ہے وہ دعا کیلئے گزشتہ سال ایک مسجد بھی جاچکے ہیں،بھارت میں بھی لوگ مساجد کے سامنے دعائیں کررہے ہیں ۔ معا لجین کہتے ہیں کہ اس وائرس سے ہونے والی پھیپھڑوں کی بیماری اور اس کا انفیکشن جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ ’کورونا وائرس‘ لاکھوں انسانوں کو نگل چکا ہے۔ دنیا بھر میں ہیلتھ الرٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے ’کرونا وائرس‘ کے پھیلاؤ کو ایک میڈیکل ایمرجنسی قرار دیا ہے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیربھی جاری کی ہیں۔ اس سے پہلے بھی اسی طرح کے وائرس سے دنیا کو پالا پڑا تھا جن میں ڈینگی وائرس، وائن فلو وائرس، برڈ فلو اور سارس جیسے وائرس شامل ہیں مگر ان کی تباہ کاریاں ’کورونا‘ جیسی نہ تھیں مگر’’ کورونا وائرس‘‘ نے ساری دْنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ میڈیکل سائنس میں اتنی ترقی اور جدت کے باوجود ابھی تک وائرس سے پھیلنے والے امراض کے علاج کے لئے کوئی واضح پروٹوکول موجود نہیں۔ ان کی ویکسین ایجاد کرنے کے باوجود موت کا کھیل جاری ہے۔ اس سے پیدا ہونے والے خوف وہراس کے نتیجہ میں اموات کی تعداد زیادہ ہورہی ہے۔ چین ،برطانیہ، آسڑیلیا، تائیوان، نیپال، جاپان، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا اور امریکا نے کورونا وائرس ٹیسٹ اور ویکسین کو لازمی قراردیدیاہے ۔کورونا وائرس کی علامات کیا ہیں ؟ کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کو زکام، گلا خراب، سر درد اور بخار کی علامات ہوتی ہیں، جسم تھکا تھکاسا لگتا ہے، ناک مسلسل بہتی ہے۔ انفیکشن زیادہ ہو جائے تو پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں۔ سب سے زیادہ خطر ناک وہ لمحہ ہوتا ہے جب انفیکشن کی وجہ سے نمونیہ ہو جائے۔ اس سے پھیپھڑوں میں زبردست انفیکشن ہو جاتا ہے، سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے، بخار زیادہ ہو جاتا ہے، ایسے میں فوری طور پر ہسپتال میں علاج کی ضرورت پیش آتی ہے۔ انفیکشن زیادہ ہونے کی صورت میں سانس رک جاتی ہے اور مصنوعی تنفس دینا پڑتا ہے۔ ظاہر ہے کہ اس حالت میں یہ میڈیکل ایمرجنسی بن جاتی ہے۔ اگر انفیکشن پھیل جائے تو سانس رک جاتا ہے اور چند گھنٹوں ہی میں موت واقع ہو سکتی ہے۔ کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کی تمام علامات نمونیہ سے ملتی جلتی ہیں۔ اس سے ہونے والی بیماری کا آغاز دسمبر2019ء میں چین کے صوبے ہوبی کے شہرو وہان میں ہوا جہاں اب تک00 500 اشخاص جان کی بازی ہار گئے، اب تلک دنیا بھرمیں 32لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔کورونا وائر س آسانی سے ایک متاثرہ شخص سے صحت مند شخص کو منتقل ہوجاتا ہے۔ متاثرہ شخص دو سے پانچ دن تک بیماری کو دوسروں تک پھیلا سکتا ہے۔ اس وجہ سے اگر کسی کو بیماری کی تشخیص ہوگئی ہو تو اسے کم از کم ایک ہفتے تک علیحدگی میں رکھا جاتا ہے تاکہ صحت مند اشخاص وائرس سے بچے رہیں۔ بیماری کے آغاز میں علامات زکام اور نظام تنفس کے بالائی حصے کے انفیکشن سے ملتی جلتی ہیں۔ اس لیے اس دوران علاج سے افاقہ ہو جاتا ہے مگر سب سے ضروری امر یہ ہے کہ اس دوران مریض کو علیحدگی میں رکھا جائے تاکہ دوسرے صحت مند اشخاص بیماری کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہیں۔ کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے اور جسم میں وائرس کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے بلڈ ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔کہاجاتا ہے چین میں کورونا وائرس سب سے پہلے سانپوں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوا۔ زندہ چمگادڑوں، سانپوں، بلیاں اور کتے کا سوپ بھی اس مرض کے پھیلائو کا بڑا سبب ہے۔ پالتو جانور بھی اس وائرس سے متاثر ہو جاتے ہیں اور ان سے وائرس انسانوں میں منتقل ہو جاتا ہے۔ زکام کی طرح کورونا وائرس سے ہونے والی علامات بھی زیادہ تر 7 دن سے لیکر 10 دن تک جاری رہتی ہیں اگر اس دوران مکمل آرام کیا جائے اور ڈاکٹر کے مشورہ سے ادویات لی جائیں تو مرض میں افاقہ ہو جاتا ہے اور آدمی صحت مند ہو جاتا ہے۔ اس لیے کورونا وائرس سے زیادہ گھبرانے اور پریشان ہونے کی چنداں ضرورت نہیں۔ زیادہ تر متاثرین ہفتے دس دن تک خود بخود ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
کورونا وائرس سے بچنے کے لیے پاکستان میں عیدالفطر تک لاک ڈاؤن لگادیا ہے۔ کاروبار ،تعلیمی ادارے اوربازار بندہیں۔ شہری گھروںتک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ بھارت میں ہلاکتیں 2لاکھ سے تجاوزکرچکی ہیں برطانیہ،امریکہ ،کویت،جاپان اور خلیجی ممالک میں حفاظتی انتظامات سخت کیے جاچکے ہیں ۔ یہ خدشہ بھی ظاہرکیا جاچکاہے کہ اس سال بھی فریضہ ٔ حج ادانہ کیاجاسکے ۔معالجین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ہونے والا زکام یا اس سے ہونے والی سانس میں رکاوٹ ابتدائی طور پر جاں لیوا مرض نہیں۔ آرام کرنے، بخار اور کھانسی اور انفیکشن کی ادویات لینے سے مرض کی علامات میں افاقہ ہو جاتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر کسی شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو جائے یا اس جیسی علامات ظاہر ہونا شروع ہو جائیں تو اس مریض کو کم از کم سات دن کے لیے علیحدگی میں رکھا جائے۔ اگر ٹیسٹ کرونا وائرس کے لیے پازیٹوآجائے تو ٹیسٹ آنے کے کم از کم ایک ہفتہ تک اس مریض کو مکمل علیحدگی میں رکھا جائے۔ ضروری ہے کہ مریض اور اس کے ساتھ رابطہ رکھنے والے تمام اشخاص احتیاطی تدابیر، ماسک اور دستانے استعمال کریں۔ مریض کے کمرے میں اسپرے کیا جائے اور اس کے زیرِ استعمال ٹشو پیپرز کو علیحدہ تلف کیا جائے۔ کورونا وائرس زکام کے وائرس کی طرح Heat Sensitive وائرس ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ مریض کو بھاپ دی جائے اور پینے کے لیے قہوہ، سبزیوں کا سوپ دیا جائے تا کہ بیماری کی علامات کم سے کم رہیں۔ ماہرین تجویزکررہے ہیںاس خوفناک مرض سے بچاؤ کے لئے بخار ہونے کی صورت میں بخار ختم کرنے والی ادویات دی جائیں۔ کھانسی کی صورت میں ایک کپ گرم پانی میں دو چمچ شہد اور تھوڑی سی کالی مرچ ڈال کر دیں۔ بیماری کی تشخیص ہو جائے تو صبح شام ایک کپ گرم دودھ میں ایک چمچ ہلدی ایک چمچ زیتون کا تیل اور ایک چمچ شہد ڈال کر دیں۔ ہلدی اور زیتون کے تیل میں اللہ تعالیٰ نے بے حد شفاء رکھی ہے۔ ان دونوں میں انفیکشن کنٹرول کرنے کے صلاحیت اور اینٹی وائرل خصوصیات موجود ہیں۔ شہد ویسے ہی ہر بیماری کے لئے شفاء ہے۔ زکام اور گلے کے انفیکشن کے لیے پودینہ، سونف، دار چینی اور ادرک کا قہوہ بھی مفید ہے۔ مریض کو پینے والی گرم چیزیں دینے سے مرض میں خاطر خواہ افاقہ ہوتا ہے۔ مریض کے ساتھ خوشی گوار رویہ رکھا جائے کیونکہ علیحدگی میں رکھنے کے باوجود مریض سے رابطہ رکھا جاسکتا ہے۔ چین کی اپنے شہریوں تک محدود کرنے کی ہدایات سے 1440 سال پہلے رسول اللہﷺ کی دی گئی ہدایات یادآتی ہیں۔ مدینہ میں جب طاعون کی بیماری پھیلی توآپ ﷺنے اس مرض میں مبتلا ہونے والے افراد کو اپنا شہر چھوڑنے سے منع فرمایا تاکہ مرض دوسرے علاقوں میں صحت مند افراد میں منتقل نہ ہو۔ مسلم شریف کی جلد نمبر 2 میں حضرت اسامہؓ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا کہ طاعون اور متعدی بیماری ایک عذاب ہے جو پہلی امتوں پر مسلط کیا گیا۔ جب کسی علاقے یا شہر میں کوئی وبا پھیل جائے تو ضروری ہے کہ متاثرہ شہر کے باشندے اپنا علاقہ چھوڑ کر نہ جائیں تو یہ بھی ضروری ہے کہ دوسرے شہروں کے لوگ متاثرہ شہر یا علاقے میں نہ جائیں۔ جو ہدایات آج کی میڈیکل سائنس میں اب سامنے آرہی ہیں وہ ہادی دو جہاں ﷺ نے ہمیں 1440 سال پہلے بتا دیں (ماشاء اللہ)۔ پاکستان میں بھی کچھ مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہیں۔ مریض کے زیر استعمال ٹشو پیپرز اور دوسری اشیاء کو مناسب طریقے سے تلف کیا جائے جبکہ کھانسی یا چھینک آ نے پر منہ اور ناک کو ٹشو یا رومال سے ڈھانپ کر رکھا جائے۔ بخار، کھانسی اور سانس لینے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر یا ہسپتال سے رابطہ کریں۔ نزلہ، زکام اور سانس میں رکاوٹ محسوس ہو تو دفتر یا اسکول ، کالج جانے سے پرہیز کریں، گھر میں رہ کر آرام کریں ، دوچار دن آرام کرنے سے طبیعت بحال ہو جاتی ہے۔ بیماری اور وبا اللہ کی طرف سے آتی ہے۔ بیماریوں سے بچنے کیلئے اللہ سے خیروعافیت کی دعا کریں۔ حلال غذا استعمال کریں ،دن میں پانچ مرتبہ منہ ہاتھ دھونا ڈاکٹروںنے لازمی قراردیدیاہے ۔ بیماریوں سے پناہ مانگیں اور مندرجہ ذیل دْعا پڑھیں: اَللّٰہْمَّ اِنّیِ اَعْْوذْبِکَ مِنَ البَرَصِ وَالجنونِ وَالجْذَامِ وَ مِن سَیِئی الا سقَام (آ مین)’’ ا ے اللہ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں برص سے، دماغی خرابی سے، کوڑھ سے اور ہر قسم کی بْری بیماریوں سے۔‘‘ اس دْعا کے بار بار پڑھنے سے اللہ تعالیٰ آپ کو ’کورنا وائرس‘ سمیت ہر طرح کے متعدی امراض سے محفوظ رکھے گا۔ صدقہ بلا اور بیماری کو ٹالتا ہے۔ اس لیے صحت مند رہنے کے لیے دوا، دعا کے ساتھ صدقہ بھی ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں