آبنائے ہرمز کے اوپر امریکی 200 ملین ڈالرز کا ڈرون لاپتہ
جرات ڈیسک
جمعه, ۱۰ اپریل ۲۰۲۶
شیئر کریں
ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ ڈرون حادثے کا شکار ہوا یا اسے مار گرایا گیا ،بھارتی میڈیا
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ کا جدید نگرانی کا ڈرون ایم کیو-4 سی ٹرائٹن آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کے دوران اچانک لاپتہ ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈرون نے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں تقریباً 3 گھنٹے کی نگرانی مکمل کی تھی اور اٹلی میں اپنے بیس نیول ایئر اسٹیشن سگونیلا واپس جا رہا تھا۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق ڈرون نے ہنگامی کوڈ 7700 جاری کیا تھا، معمولی طور پر ایران کی سمت مڑا اور تیزی سے بلندی کھونے کے بعد ریڈار سے غائب ہو گیا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ڈرون حادثے کا شکار ہوا یا اسے مار گرایا گیا ہے۔


