میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہم کوئی برف کا ٹکڑا نہیں ہیں، گرین لینڈ کے وزیراعظم کا ٹرمپ کو دو ٹوک جواب

ہم کوئی برف کا ٹکڑا نہیں ہیں، گرین لینڈ کے وزیراعظم کا ٹرمپ کو دو ٹوک جواب

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۰ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

نیٹو کو اپنا اتحاد برقرار رکھنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے اور امید ہے ایسا ہی ہوگا، فریڈرک نیلسن

گرین لینڈ کے وزیراعظم جینز فریڈرک نیلسن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیان پر نیٹو اتحاد کو بین الاقوامی قانون کے دفاع کے لیے متحد ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے ہم صرف برف کا ٹکڑا نہیں ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گرین لینڈ کے وزیراعظم جینز فریڈرک نیلسن نے ٹرمپ کا بیان مسترد کیا اور کہا کہ ہم کوئی برف کا ٹکڑا نہیں ہیں، ہم 57 ہزار آبادی کا حامل اور اچھے بین الاقوامی شہری کی طرح روزانہ کام کر رہے ہیں اور اپنے تمام اتحادیوں کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے جنگ کے بعد نیٹو دفاعی اتحاد اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ بین الاقوامی قانون سمیت جغرافیائی اور سیاسی نظام کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اب ان چیزوں کو چیلنج کیا جا رہا ہے اور میرا خیال ہے کہ تمام اتحادیوں کو انہیں برقرار رکھنے کے لیے متحد ہو کر کھڑا ہونا چاہیے اور مجھے امید ہے ایسا ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ میں ساتھ نہ دینے پر نیٹو اتحاد پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ فوجی اتحاد کی جب ہمیں ضرورت تھی تو اس وقت موجود نہیں تھا اور آئندہ بھی نہیں ہوگا لیکن یاد رکھیں گرین لینڈ انتہائی غیرمنظم طور پر چلایا جانے والا برف کا ٹکڑا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں