میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیکا ایکٹ کیخلاف صحافیوں کی درخواست بغیر کارروائی ملتوی

پیکا ایکٹ کیخلاف صحافیوں کی درخواست بغیر کارروائی ملتوی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ اپریل ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

سندھ ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی
ترمیم صحافتی فرائض پر جبری سنسر شپ اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں مؤقف

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے صحافتی تنظیموں کی پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی ہے ۔ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو صحافتی تنظیموں کی پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ معاون وکیل نے موقف دیا کہ سینئر وکیل منیر اے ملک سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔ درخواست کی سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے درخواست کی سماعت بغیر کسی کارروائی ملتوی کردی۔ درخواست ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز، کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن اور آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور دیگر نے دائر کر رکھی ہے۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ صحافتی فرائض پرجبری سنسرشپ اور بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ترمیم شدہ پیکا ایکٹ آزادی اظہار رائے کے آئینی حق سے محروم رکھتا ہے۔ پیکا ترمیمی ایکٹ کی دفعات کو کالعدم قرار دیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں