میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اندرون سندھ ، میٹرک بورڈ کے امتحانات میں نقل کی کھلی چھوٹ

اندرون سندھ ، میٹرک بورڈ کے امتحانات میں نقل کی کھلی چھوٹ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ اپریل ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

واٹس ایپ گروپس کے ذریعہ حل شدہ پرچہ 500 روپے میں فروخت کیا جانے لگا
طلبہ موبائل فون سے پیپر حل کرنے میں مصروف چھاپہ مار ٹیمیں منظر نامے سے غائب

سندھ کے تعلیمی بورڈز نویں اور دسویں کے امتحانات میں نقل روکنے میں مسلسل ناکام ہوگئے۔طلبہ کو نقل کرنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی،تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کے تحت ہونے والے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات مذاق بن گئے، آج ہونے والے دسویں جماعت کے کیمسٹری اور جنرل سائنس کے پیپر بھی قبل ازوقت آؤٹ ہو کر مختلف واٹس ایپ گروپس میں وائرل ہوگئے۔بوٹی مافیا کی جانب سے طلباء کو واٹس ایپ گروپس کے ذریعہ حل شدہ پرچہ 500 روپے میں فروخت کیا جانے لگا، امتحانی مراکز میں طلبہ موبائل فون کے ذریعے پرچہ حل کرنے میں مصروف ہیں۔اسی طرح دوڑ میں بھی شہید بینظیر آباد بورڈ کے زیراہتمام دسویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ امتحان شروع ہوتے ہی آؤٹ ہو کر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا، مختلف واٹس ایپ گروپس میں کیمسٹری کے سوالات وجوابات حل کئے جانے لگے، طلبہ موبائل فون کے ذریعے پیپر حل کرنے میں مصروف ہیں۔تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کی چھاپہ مار ٹیمیں منظر نامے سے غائب ہیں، امتحانی مراکز کے اطراف میں غیر متعلقہ افراد کے ہجوم نظر آ رہے۔اس کے علاوہ اوباڑو میں سکھر بورڈ کے زیر اہتمام نویں جماعت کا فزکس کا پرچہ وقت سے پہلے ہی آؤٹ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پرچہ جوابات سمیت واٹس ایپ گروپس کی زینت بن گیا، طلباء موبائل فونز کے ذریعے نقل کرنے میں مصروف ہیں، نقل روکنے کے حکومتی دعوے صرف دعوے ثابت ہوئے، امتحانی مراکز میں نقل دھڑلے سے جاری ہے۔دریں اثناء تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے زیر اہتمام دسویں جماعت کا انگلش کا پیپر شروع ہوتے ہی آؤٹ ہو کر واٹس ایپ پر دستیاب ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پیپر کے دوران مراکز میں کھلے عام نقل کا سلسلہ جاری ہے، امیدوار موبائل فونز اور باہر سے بھجوائے گئے مواد کی مدد سے نقل کرتے رہے، حل شدہ پیپر بذریعہ واٹس ایپ اور چپڑاسی امتحانی سینٹر کے اندر پہنچانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔بورڈز امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود نقل روکنے کیلئے اقدامات نہ کئے جا سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں