میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لانڈھی ‘ کورنگی سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی بند

لانڈھی ‘ کورنگی سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی بند

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ اپریل ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

یومیہ 200 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا، نیپا، لیاری ، جمشید ٹاؤن بھی متاثر ہونگے
غازی گوٹھ میں 84انچ قطر لائن کا مرمتی کام 4روز میں مکمل ہوگا، ترجمان واٹر کارپوریشن

کراچی واٹر بورڈ نے مرمتی کام کے باعث آج 10 اپریل سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق غازی گوٹھ پر پانی کی 84 انچ ڈایا مین لائن کا مرمتی کام 10 اپریل جمعرات سے شروع کیا جائے گا، جو اگلے 96 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔مرمتی کام 24 گھنٹے مسلسل جاری رہے گا تاکہ مقررہ وقت میں مکمل ہو سکے، رسا کا کام مکمل ہونے سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی میں مزید بہتر آئے گی۔کام کے باعث نیپا، لیاری، جمشید ٹان، جناح ٹان، پی آئی بی کالونی، حیدرآباد کالونی، لانڈھی، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔شہر کو یومیہ ٹوٹل 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم مرمتی کام کے باعث شہر کو یومیہ 200 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کو 450 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی، شہری پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں