میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فلسطینی عید کے روز کفن خریدنے پر مجبور،153 شہید

فلسطینی عید کے روز کفن خریدنے پر مجبور،153 شہید

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

عید خوشیوں کا تہوار ہے مگر غزہ لہو لہو ہے ۔ فلسطینی مسلمانوں کی خوشیاں اسرائیلی بربریت کی نذر ہو گئیں ۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، اس حوالے سے فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 153 فلسطینی شہید ہوگئے۔ جہاں دنیا بھر میں عید کی خریداری عروج پر رہی ۔ وہیں فلسطینی بھی اپنے پیاروں کے لئے کفن خریدتے رہے ۔ غزہ لہو لہو ہے ۔ ہر طرف اجڑی عمارتیں اور ملبے کے ڈھیر گھر گھر سسکیاں اور آہ وبکا ،کچھ مر گئے ، کچھ بچھڑ گئے، کچھ جیتے جی مر گئے ،کہیں لاشے کہیں زندہ درگور زندگی ۔اجڑے در و بام ، اسپتالوں میں دلخراش مناظر ، کیسی عید ، کہاں کی مسرتیں ، فلسطینی مسلمانوں کی خوشیاں تو اسرائیلی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئیں ۔ خوف کی چادر میں لپٹے سہمے فلسطینیوں نے عید کی زیادہ تر خریداری میں کفن خریدے ۔ ہسپتالوں میں پڑے زخمی بچوں کو بہلانے کے لئے کپڑے اور کھلونے بھی خریدے گئے ۔ لیکن انہیں جو اس عید پر زخم ملے وہ کیسے بھول پائیں گے ۔ اسرائیلی بمباری نے جہاں ایک ہزار سے زائد خاندان اجاڑے ،وہیں ان مظلوموں کی عید کی خوشیاں بھی خاک میں ملا دیں ۔ فلسطینی خوف کے سائے میں عید منا رہے ہیں ۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 33 ہزار 360 ہوگئی۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 75 ہزار 993 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے ابتک اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 8 ہزار افراد لاپتہ ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں