میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزارت ٹیکسٹائل، انتظامی نااہلی کے سبب گارمنٹ سٹی منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا

وزارت ٹیکسٹائل، انتظامی نااہلی کے سبب گارمنٹ سٹی منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

وفاقی وزارت ٹیکسٹائل کے ماتحت کراچی گارمنٹ سٹی کا منصوبہ انتظامیہ کی ناااہلی کے باعث ناکام ہو گیا۔ انتظامیہ 12 کروڑ روپے مطلوبہ مقاصد کے لیے استعمال نہ کر سکی۔ اعلی حکام نے انکوائری کی سفارش کردی۔ذرائع سے حاصل تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت ٹیکسٹائل نے کراچی گارمنٹ سٹی قائم کرنے کا منصوبہ شروع کیا جس کے لیے کراچی گارمنٹ سٹی کمپنی بنا کر 3 سو ایکڑ زمین حکومت سندھ سے خرید کرنے کا فیصلہ کیا لیکن کمپنی انتظامیہ زمین کی رقم حکومت سندھ کو ادا نہ کرسکی ، وفاقی
وزارت ٹیکسٹائل نے کمپنی انتظامیہ کو زمین کی لیز اور دیگر مقاصد کے لیے 12 کروڑ 50 لاکھ روپے ادائیگی کی لیکن کمپنی انتظامیہ نے رقم استعمال کرنے کے بجائے نیشنل بینک کلفٹن برانچ میں جمع کروا دی ، کراچی گارمنٹ سٹی کمپنی نے رقم مطلوبہ مقاصد کے لیے استعمال کی اور نا ہی سال تک بینک اکاؤنٹ سے رقم کی لین دین کی جس کے باعث بینک اکاؤنٹ غیر فعال ہو گیا ، کراچی گارمنٹ سٹی کمپنی کی جانب سے 12 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ یا استعمال نہ کرنے کے باعث مزید فنڈز فراہم نہیں کیے ، آڈٹ حکام نے کراچی گارمنٹ سٹی کمپنی اور وزارت ٹیکسٹائیل کے افسران کو آگاہ کیا لیکن افسران نے آڈٹ حکام کو کوئی جواب نہیں دیا ، آڈٹ حکام نے سفارش کی ہے رقم وزارت ٹیکسٹائل کو واپس کی جائے اور رقم خرچ نہ کرنے پر کراچی گارمنٹ سٹی کمپنی کے ذمہ دار افسران کا تعین کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں