میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ میں ایک جج کو نکالنے کی سازش کو ناکام بنادیا،بلاول بھٹو

سپریم کورٹ میں ایک جج کو نکالنے کی سازش کو ناکام بنادیا،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں سیلیکٹڈ آرمی چیف، چیف جسٹس اور وزیراعظم لانے کا منصوبہ تھا۔بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں دستور کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمر نے کچھ جعلی سیاستدان اور کٹھ پتلیاں کھڑی کیے، غیر جمہوری قوتیں چاہتی ہیں نالائق اور سلیکٹڈ دوبارہ قوم پر مسلط ہو، اٹھارویں ترمیم واپس ہو، ون یونٹ قا?م ہو اور سلیکٹڈ راج چلے، تباہی کا سفر ایک مرتبہ پھر چلے، وہ نہیں چاہتے کہ یہ حکومتی اتحاد کامیاب ہو، ہمارا وزیراعظم شہباز شریف شریف آدمی ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو نکالنے کا یہ مطلب نہیں کہ سازش ختم ہو گئی، آئین پاکستان اور عدلیہ کے ساتھ کھیل کھیلا جا رہا ہے جو ایک بڑے 10 سالہ گیم پلان کا حصہ ہے، اداروں میں اب بھی وہ لوگ موجود ہیں جو نہیں چاہتے حکومتی اتحاد کامیاب ہو، وہ چاہتے ہیں سلیکٹڈ دوبارہ مسلط ہوجائے، جس طرح حکومت ایک آدمی کو دلوانی تھی، اس طرح سپریم کورٹ میں بھی ایسی ہی سازش ہورہی تھی، کسی نہ کسی طریقے سے آئین کا ساتھ دینے والے جج کو نکال دیا جائے اور کچھ ججز کو توسیع دلائی جائے۔بلاول کا کہنا تھا کہ اس سازش میں شریک لوگ آج بھی اعلیٰ عدلیہ میں موجود ہیں، ہم نے اس سازش کو بھی ناکام بنایا، اسی طرح فوج میں بھی ایک سازش تھی کہ میرٹ کا قتل کرتے ہوئے کسی کو اس ادارے پر بھی 10 سال کیلیے مسلط کرنا تھا، اس دس سالہ پلان کے نتیجے میں ایک سیلیکٹڈ وزیراعظم ، ایک سیلیکٹڈ آرمی چیف اور ایک سیلیکٹڈ چیف جسٹس لاکر ایک سیلیکٹڈ مارشل لا قائم کرنا تھا اور یہی اصل ڈاکٹرائن تھی، تاکہ ملک میں آمریت نافذ کی جائے اور دنیا کو سلیکٹڈ جمہوریت دکھائی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں