زمان خان کے یارکر سے حارث رؤف زخمی، بیٹنگ چھوڑ گئے
ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ اپریل ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ کے دوران فاسٹ باؤلرحارث رؤف کو زمان خان کا یارکر لگ گیا۔ زمان خان کے تیز یارکر لگنے کی وجہ سے حارث رؤف تکلیف کے سبب بیٹنگ چھوڑ گئے، ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی تکلیف کا زیادہ مسئلہ نہیں، وہ بہتر ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز 14 اپریل سے شروع ہو گی۔پہلا ٹی 20 میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15 کو اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی 20 بھی لاہور ہی میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں میں ہوگا۔