میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی کابینہ میں پنجاب الیکشن کے لیے فنڈز کا معاملہ پارلیمنٹ بھیجنے کی منظوری

وفاقی کابینہ میں پنجاب الیکشن کے لیے فنڈز کا معاملہ پارلیمنٹ بھیجنے کی منظوری

جرات ڈیسک
پیر, ۱۰ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی کابینہ نے پنجاب الیکشنز کے فنڈز کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب الیکشنز کے لیے فنڈز سے متعلق سمری پیش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے گزشتہ روز کے کابینہ اجلاس کی روشنی میں فنڈز سے متعلق سمری کابینہ اجلاس میں پیش کی جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔ سمری کی کابینہ سے منظوری کے بعد اب پنجاب میں الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے سے متعلق فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔ اس حوالے سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کا معاملہ پارلیمنٹ کو ریفر کر دیا ہے، یہ معاملہ بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں آئے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو حکم دیا تھا کہ وفاق 10 اپریل تک 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو دے ، الیکشن کمیشن 21 اپریل کو رقم سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں