سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،نئے سسٹم کی کارروائیاں ، تحقیقاتی ادارے حرکت میں آگئے
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ،نئے سسٹم کی کارروائیاں، تحقیقاتی ادارے بھی حرکت میں آگئے، تفصیلات اکٹھی کرنا شروع، رینجنل ڈائریکٹر انجنئیر محمد رقیب نے تمام معاملات ریحان الائچی کے حوالے کردیئے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل بھی سسٹم سے نالاں، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں نئے سسٹم کی حیدرآباد میں مختلف تعمیراتی منصوبوں پر تابڑ توڑ کارروائیوں اور بھاری رقم کی وصولی کی بعد تحقیقاتی ادارے بھی حرکت میں آگئے ہیں، ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے نئے سسٹم میں کام کرنے سمیت کارروائیوں کی تمام تر تفصیلات اکٹھی کرنی شروع کردی ہیں، ذرائع کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران سسٹم کی جانب سے مختلف تعمیراتی منصوبوں پر کارروائیاں کرکے دو کروڑ کے لگ بھگ رقم وصول کی جا چکی ہے اور سسٹم کو عید وصولی مہم تیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ایسے کارروائیوں کے بعد حیدرآباد میں تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد پریشانی کا شکار ہیں، ایس بی سی اے کے نئے سسٹم کے احکامات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیمولیشن اور بلڈنگ انسپکٹر امیر زرداری روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کرتے ہوئے بھاری رقم وصول کر رہے ہیں، ایک ماہ قبل مقرر ہونے والے رینجنل ڈائریکٹر انجینئر محمد رقیب ایس بی سی اے حیدرآباد کے تمام معاملات ریحان الائچی کے حوالے کرکے خود آفیس سے ہی غائب ہے، ریحان الائچی کی پوسٹنگ کراچی میں ہونے کے باوجود ریجنل آفیس حیدرآباد میں بیٹھ کر سسٹم چلا رہا ہے، ریجنل ڈائریکٹر کے نئے سسٹم سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عبدالحمید زرداری بھی نالاں ہے، ذرائع کے مطابق کئے فائلیں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کو بائی پاس کرکے منظوری کی گئیں جس کے باعث سسٹم اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل میں تنازع نے جنم لے لیا ہے۔