ملک میں غیر یقینی صورت حال، ائیرپورٹس پر ہائی الرٹ
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
ملک میں آئینی بحران کے بعد ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس اور سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ریڈ زون میں اسلام آباد پولیس کے کمانڈوز تعینات رہے ، سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی سخت ہائی الرٹ رہی ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف پولیس رینجرز اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات رہی ۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف قیدیوں کی گاڑیاں بھی پہنچائی گئیں ۔ذرائع کے مطابق حکومتی شخصیات اورسرکاری افسران کوبغیراین اوسی بیرون ملک سفرکی اجازت نہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس و انتظامیہ کے تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔