اسپیشل برانچ کو پی ٹی آئی ورکرز کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
اسلام آباد اور قریبی شہروں میں پولیس اور سکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسپیشل برانچ اور حساس ادارے کو احتجاج یا جشن منعقد نہ ہونے دینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، نوشہرہ، صوابی میں پی ٹی آئی ورکرز کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پشاور، اٹک اور دیگر قریبی شہروں میں بھی پی ٹی آئی ورکرز کی لسٹیں تیارکرنے کی ہدایت کردی ہے۔