میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف آئی اے نے جہانگیرترین سمیت خاندان کے36اکائونٹس منجمد کردیئے

ایف آئی اے نے جہانگیرترین سمیت خاندان کے36اکائونٹس منجمد کردیئے

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

ایف آئی اے کی درخواست پرعلی ترین کے 21اورجہانگیر ترین کے 14اور اہلیہ کا ایک اکائونٹ منجمد کردیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق اکائونٹس میں کروڑوں روپے کی رقم موجود ہے ۔ 9سرکاری ، پرائیوٹ بینکوں میں جہانگیر ترین ، اہل خانہ کے 36اکائونٹس ہیں ۔ 4ڈالرز ، 2پائونڈز ،30پاکستانی کرنسی کے اکائونٹس منجمد کئے گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین کے بیٹے علی خان ترین چینی اسکینڈل میں ایف آئی اے لاہور میں آج صبح ساڑھے 10 بجے پیش ہوئے، اور انہوں نے ڈیڑھ گھنٹہ تک ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کے جواب دیے۔ ذرائع نے بتایا کہ علی خان ترین سے 4 ارب کے مالیاتی فراڈ سے متعلق پانچ سوالات کے جوابات مانگے گئے تھے۔دوسری جانب چینی بحران اسکینڈل میں جہانگیر ترین کو بھی ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے 2 کیسوں میں طلب کررکھا تھا، جہانگیر ترین ایک گھنٹے تک ایف آئی اے آفس میں موجود رہے اور ایف آئی اے کے سوالات کے جواب دے کر واپس روانہ ہوگئے۔ادھر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے آج برو ز ( ہفتہ ) کو بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر ایک بار پھر بھرپور پاور شو کا فیصلہ کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین نے حکمت عملی طے کرنے کے لئے اپنی رہائشگا ہ پر پارٹی کے ہم خیال رہنمائوں کو عشائیہ پر مدعو کر لیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین آج بروز ( ہفتہ ) کو دوبارہ بیکنگ کورٹ میں پیش ہوں گے۔ وہ پارٹی کے ہم خیال ارکان اسمبلی اور رہنماں کے ساتھ جائیں گے۔جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر منعقد عشائیے میں ارکان اسمبلی سمیت ہم خیال ٹکٹ ہولڈرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ جہانگیر ترین اپنے سیاسی ساتھیوں کے ساتھ آئندہ قانونی لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے اور ہم خیال رہنماں کو اعتماد میں بھی لیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں