میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے میں بدعنوان افسران کے گرد گھیرا تنگ

پی آئی اے میں بدعنوان افسران کے گرد گھیرا تنگ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

پی آئی اے انتظامیہ نے شعبہ صحت میں ہونے والی کرپشن کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا، ادارے کو کروڑوں روپے کا ٹیکا لگایا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابقہ دور حکومت میں پی آئی اے کو نقصان پہنچانے والے افسران کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، پی آئی اے کے شعبہ صحت میں سابقہ دور حکومت میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں۔چودہ سال بعد شعبہ صحت میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے ہیں، بارہ ڈاکٹرز کے مختلف محکموں میں تبادلے کردیے گئے ، اس کے علاوہ چھ سے زائد ڈاکٹروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر بڑے اسپتالوں کے جعلی ایڈمیشن، جعلی بلوں کے ذریعے خرد برد کی گئی جس سے ادارے کو کروڑوں روپے کا ٹیکا لگا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں شعبہ صحت میں انٹرنل آڈٹ بھی شروع کرادیا گیا، سابق چیف میڈیکل آفیسر کے خلاف بھی تحقیقات شروع کردی گئیں، شعبہ صحت میں مبینہ کروڑوں روپے کی کر پشن کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں