میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے، ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے کی سماعت
سینئر سول جج عباس شاہ نے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔سہیل آفریدی کیخلاف ریاستی اداروں پر مبینہ طور پر گمراہ کن الزامات لگانے اور ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے کی۔سماعت کے دوران عدالت میں عدم حاضری پر جج نے سہیل آفریدی کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں