
سندھ بلڈنگ، ڈی جی اسحق کھوڑو کی سرپرستی میں بدعنوانیاں جاری
شیئر کریں
قمر قائم خانی عاصم صدیقی، ماجد مگسی عمران رضوی نے ناجائز تعمیرات کا سسٹم سنبھال لیا
ناظم آباد نمبر 3پلاٹ A8/1اور G3/14پر عدالتی احکامات کے بر خلاف تعمیرات
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میںڈی جی اسحق کھوڑو کی سرپرستی میں بدعنوانیاں جاری ہیں۔ اتھارٹی کے قابض سسٹم کی چھتری تلے غیر قانونی تعمیرات میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ماجد مگسی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران رضوی عاصم حسین صدیقی ،معطل اسسٹنٹ ڈائریکٹراور اسد خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیمالشن قمر قائم خانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹرسمیت دیگر افسران نے وسطی میں ناجائز تعمیرات کا سسٹم سنبھال رکھا ہے۔
افسران کا یہ کہنا ہے ہم نے محمد خان ابڑو نامی شخص سے پٹا سسٹم حاصل کر لیا ہے ۔قمر قائم خانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس بی سی اے اور ریحان حیدرکے قریبی دوست ہیں،وسطی پر قابض ہیں۔ اس وقت بھی ناظم آباد نمبر 3میں پلاٹ نمبر A8/1اور G3/14پر عدالتی احکامات کے بر خلاف تعمیرات جاری ہیں ۔کراچی میں مسلسل جاری غیر قانونی تعمیرات پر ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو سے موقف لینے کے لئے ادارہ جرأت نے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر موصوف نے کوئی جواب نہیں دیا۔