سچل تھانے میں بیٹر اسد پپا نے جرائم کی اجارہ داری قائم کردی
شیئر کریں
(رپورٹ/منٹھار تنیو)ضلع ایسٹ تھانہ سچل میں بیٹر اسد پپا نے تمام جرائم کی اجازت دیکر اپنی اجارہ داری قائم کردی۔نئے تعینات ایس ایچ او سچل غلام حسین کورائی نے آتے ہی جرائم بند کروا دئیے لیکن سابق ایس ایچ او اونگزیب خٹک کا بیٹر اسد پپا نے سعدی ٹائون میں گٹکے ماوے،کھلا پیٹرول کا بھی تاحال چل رہا ہے,اسد پپا پورے سچل تھانے کی بیٹ وصول کرتا ہے اور پولیس کے معاملات میں مسلسل مداخلت بھی کرتا ہے,سابق ایس ایچ او اونگزیب خٹک کے جاتے ہی نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او سے منتیں کرکے بیٹ وصولی کی اجازت لینے لگا لیکن غلام حسین کورائی ایک ایماندار و فرض شناس ایس ایچ او ہیں جہنوں نے جہاں جہاں پوسٹنگ رہی وہاں جرائم کو بالکل صفر کردیا,اہل علاقہ کی جانب سے بھی اے آئی جی کراچی,ایس ایس پی ایسٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ بیٹر اسد پپا نے جرائم و ظلم کا بازار گرم کیا ہوا ہے اسکے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور تحقیقات کرائیں جائیں کہ ایک غیر سرکاری بندہ کس طرح پولیس کے معاملات میں دخل اندازی کرکے پولیس کی کارکردگی پر طمانچہ مار رہا ہے۔