متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشیں، سیلابی صورتحال
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ مارچ ۲۰۲۴
شیئر کریں
متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ۔ عمان میں بھی طوفانی ہواں اور موسلادھار بارش نے شہریوں کو گھروں میں محصور کردیا ابو ظہبی ۔ فجیرا اور العین میں موسلادھار بارشوں کے بعد اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا ۔ خراب موسم کے باعث ابو ظہبی میں تمام پارکس کو بند کردیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ دوسری جانب عمان میں بھی موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ۔ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام متاثر رہا ۔۔