میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چوکی انچارج لالہ زار کی سرپرستی میں جرائم کے اڈے آباد

چوکی انچارج لالہ زار کی سرپرستی میں جرائم کے اڈے آباد

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

چوکی انچارج لالہ زار کی سرپرستی میں ہر گلی محلے میں سرعام جرائم کے اڈے کھل گئے ایس ایس پی کیماڑی کے لیے چیلنج ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کیماڑی کے تھانہ ڈاکس کی حدود میں قائم پولیس چوکی لالا زار کے زیرِ کنٹرول ایریا سلطان آباد اور نیو حاجی کیمپ کے مقامات پر آرگنائز کرائم کی منڈی کا منظر پیش کرنے لگے۔ پولیس سرپرستی میں جگہ جگہ گٹکا ماوا، چرس آئس، ہیروئن کرسٹل کی سرعام خریدو فروخت ہونے لگی۔ یہاں جرائم کی شرح کی تفصیل کچھ اسطرح ہے اوکسفورڈ اسکول کے قریب دوکان میں گٹکا ماوا احمد اور مسلم، فرمان دودھ والی گلی میں تصور اور محمد علی گٹکا ماوا ، حاجی کیمپ پمپ والی گلی میں نفاز ماوا، حاجی کیمپ رحمان بابا گلی میں ارسلان عرف پاپا ماوا ، فرنیچر مارکیٹ کے سامنے کیبن میں جہانزیب ماوا، انٹیلی جنس کالونی جدون گرائونڈ میں بہزاد اور ویزن ماوا، حاجی کیمپ سمندر سائیڈ عائشہ مسجد کے پاس منشیات فروش زمان عرف زمانی سمیت جہانگیر ، واجد ، زاکر وارث ، کاشف عرف قائد اعظم چرس آئس کرسٹال سرعام فروخت کرتے ہیں ۔پھول چوک سلطان آباد نیو حاجی کیمپ ظفر سواتی کی ماوا فروخت کر رہے ہیں سلطان آباد کی گنجان آبادی کی گلیوں میں سرعام جوا سٹہ اور مانگ پتہ بھی کھیلا جاتا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ چوکی انچارج نے ان جرائم خانوں سے ہفتہ وار بھتہ اکھٹے کرنے کے لیے اپنے ماتحت دو اہلکاروں کو زمہ داریاں دے رکھی ہیں جو جرائم کے اڈوں سے بھتہ جمع کر کے چوکی انچارج تک پہنچانے کا کام سرانجام دیتے ہیں دوسری جانب اگر دیکھا جائے تو اعلی پولیس حکام کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور سرپرستی میں ملوث کرداروں کے خلاف سخت ایکشن کے احکامات ہیں اہل علاقہ کی طرف سے پولیس حکام سے جرائم کے خاتمے کو یقینی بنانے کی اپیل۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں