میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں ظلم،فساد کا نظام رائج ، خواتین کو حقوق نہیں دیے جاتے ،حافظ نعیم الرحمن

ملک میں ظلم،فساد کا نظام رائج ، خواتین کو حقوق نہیں دیے جاتے ،حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام میں خواتین کا بہت اہم مقام ہے لیکن ہمارے ملک میں ظلم اور فساد کا نظام رائج ہے جس میں خواتین کو حقوق نہیں دیے جاتے ،جماعت اسلامی نے اپنے منشور میں خواتین کے حقوق پر مشتمل چارٹربھی شامل کیا ہے ،جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت بنوقابل پروگرام 2.0مکمل ہونے والا ہے ، اب ہم ایسی خواتین جو گھروں میں رہ کر آن لائن کورس کرسکتی ہیں ان کے لیے پروگرام بنوقابل 3.0شروع کررہے ہیں ،جماعت اسلامی کی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں کراچی کی تمام خواتین شامل ہوسکتی ہیں ،رمضان المبارک میں کراچی کے تمام اضلاع میں منعقد ہونے والے دورہ قرآن میں قرآن ترجمہ و تفیسر سے پڑھا یاجائے گا ۔خواتین ذمہ دار ان مبارکباد کی مستحق ہیں جنہوں نے آج کا بہترین پروگرام منعقد کیا اورمختلف اسٹالز لگاکر پیغام دیا ہے کہ خواتین بھی معاش میں معاون و مددگار ثابت ہوسکتی ہیں ۔اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے امیر جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر آج پورے ملک میں یوم احتجاج منایا جائے گا اسی سلسلے میں کراچی میں نمائش تا سی بریز ریلی منعقد کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے جے آئی یوتھ ویمن ضلع وسطی کے تحت الفاروق کرکٹ گراؤنڈ ،نزد انکوائری آفس ناظم آباد نمبر 2میں خواتین ٹیلنٹ نمائش سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نمائش میں کپڑوں ، کھانے پینے کی اشیاء سمیت دستکاری کے مختلف اسٹالز لگائے گئے تھے جب کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بااثر خواتین کے ساتھ پینل ڈسکشن کا بھی انتظام کیا گیاتھا ۔اس موقع پر امیر ضلع وسطی سید وجیہ حسن ،حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم ، شبانہ نعیم ودیگر خواتین ذمہ داران بھی موجود تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں