میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان تحریک انصاف نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان تحریک انصاف نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

جیل بھرو تحریک کی ناکامی اور ٹائیگر فورس کی بغاوت کے بعد پی ٹی آئی نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیا سینئر رہنماؤں کی جانب سے اعلیٰ قیادت کو ملک گیر احتجاج کی تجویز دے دی گئی آئندہ چند روز میں تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ساتھ ساتھ مختلف شہروں میں جیل بھرو تحریک سے متعلق کارکنان کی جانب سے توجہ نہ ملنے پر پی ٹی آئی نے سڑکوں پر آکر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی بنیادی کارکنان کی جیل بھرو تحریک میں عدم دلچسپی بتائی جاتی ہے کارکنان کے ساتھ ساتھ 10 لاکھ ٹائیگرز نے بھی جیل بھرو تحریک میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے تحت پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئی ہے۔ پنجاب سے 6 لاکھ 28 ہزار 476،سندھ سے ایک لاکھ 47 ہزار 66،خیبر پختونخوا سے ایک لاکھ 37 ہزار 189 بلوچستان سے 14 ہزار 269، اسلام آ باد سے 13 ہزار 990،آزاد کشمیر سے 11 ہزار 556 اور گلگت بلتستان سے 5 ہزار نوجوانوں کی جانب سے خود کو رجسٹرڈ کروایا گیا تھا جبکہ 50 ہزار نوجوانوں نے ٹائیگر فورس کے لیے بنائی گئی خصوصی ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کروائی تھی جو جیل بھرو تحریک سے لا تعلق دکھائی دیتے ہیں آئندہ چند روز میں پی ٹی آئی کی جانب سے ملک گیر احتجاج سے متعلق اہم اعلانات متوقع ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں