پاکستانی نڑاد عثمان خواجہ نے بھارت میں تاریخ رقم کردی
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ مارچ ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستانی نڑاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے بھارت میں تاریخ رقم کردی۔احمد آباد میں کھیلے جارہے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سینچری اسکور کردی، انہوں نے 180 رنز کی اننگز کھیلی اور اکشر پٹیل نے انکی وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل بھارت میں سعید انور اور شاہد آفریدی وہ واحد بلے باز ہیں جنہوں نے بھارت کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر سینچریاں اسکور کررکھی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کو آسٹریلیا پر سیریز میں 1-2 برتری حاصل ہے تاہم سیریز کے آخری میچ کا آج دوسرا روز ہے۔