میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف آئی اے نے نجی ٹی وی کے مالک شعیب شیخ کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے نجی ٹی وی کے مالک شعیب شیخ کو گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

نجی ٹی وی کے مالک شعیب شیخ کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی چینل کے مالک شعیب شیخ کراچی سے اسلام آباد پہنچے تو ایف آئی اے نے انہیں ایئرپورٹ سے تحویل میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق شعیب شیخ پر جج کو مبینہ رشوت دینے کا الزام ہے، اس سے قبل ایف ا?ئی اے نے کئی بار پیشی کیلئے نجی ٹی وی کے مالک کو پیش ہونے کا حکم دیا مگر انہوں نے نوٹسسز کی پیروی نہیں کی۔ایف آئی اے کے متعدد نوٹس کے باوجود شعیب شیخ ایف آئی اے ہیڈ کواٹر پیش نہیں ہوئے۔دوسری جانب ایف آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شعیب شیخ کو اینٹی کرپشن سرکل نے گرفتار کیا، ملزم نے جعلی ڈگری اسکینڈل- Axact کے تحت سائبر کرائم سرکل میں درج مقدمے سے بریت حاصل کرنے کے لئے رشوت دی تھی۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے مقدمے سے بریت کے لئے سابقہ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کو 50 لاکھ روپے رشوت دی، جس پر شعیب شیخ کیخلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج ہوا تھا، مقدمے میں سابق ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد پرویز القادر میمن بھی نامزد ہیں۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں