میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بدنام زمانہ بلڈر کاشف شاہ کا نیا دھوکہ

بدنام زمانہ بلڈر کاشف شاہ کا نیا دھوکہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) بدنام زمانہ بلڈر کاشف شاہ کا نیا دھوکہ، وومن ایمپاورمنٹ کے نام پر سرکاری ادارے میں کیمپین، لوگوں کو چونا لگانے کی تیاریاں، نسا بلاک کے نام سے خواتین کو پلاٹس دینے کا جھانسہ، ضامن بلڈرز نے حیدرآباد کے شہریوں کیلئے منصوبہ بندی کرلی، متعلقہ اداروں کی پراسرار خاموشی، تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ بلڈر گروپ ضامن گروپ کا چیئرمین کاشف شاہ نئے دہوکے کے ساتھ میدان میں آگیا ہے، حیدرآباد کے اولڈ کئمپس میں واقع سرکاری ادارے میں این آئی سی سینٹر میں کاشف شاہ نے وومن ایمپاورمنٹ کے نام سے نئے تشہیری مہم کا آغاز کردیا ہے جس میں نسا بلاک کے نام سے پراجیکٹ لانچ کرکے خواتین کو سستی قسطوں میں پلاٹس دینے کا جھانسہ دیا گیا ہے، کاشف شاہ نے حیدرا?باد کے شہریوں کو لوٹنے کیلئے منصوبہ بندی کرلی ہے اور ٹی سی این نامی ایونٹ مئن?جم?نٹ آرگنائزیشن کے ذریعے شھر بھر کے سرکاری و نجی اداروں میں مہم چلانے کا آغاز کردیا گیا ہے، ضامن بلڈرز اینڈ ڈوولپرز نے ایم نائن موٹروے پر ضامن ٹاؤن نامی غیرقانونی رہائشی اسکیم کے ذریعے لوگوں سے کروڑوں روپے ہتھیا چکا ہے اور الاٹیز ابھی تک دربدر ہیں، ضامن ٹاؤن پر ضلعی انتظامیہ ٹھٹہ نے متعدد بار کارروائی کر کے تعمیرات منہدم کی تھیں اور مذکورہ اسکیم کا روینیو رکارڈ بھی مشکوک ہے اور پراجیکٹ کی این او سی بھی موجود نہیں ہے، کاشف شاہ نے نئے اسکیم کی علاقہ و پتہ بھی خفیہ رکھا ہے جبکہ بروشر میں بغیر بکنگ اور سالانہ رقم کے 80،120 اور 200 اسکوائر یارڈ کے پلاٹس 72 ماہ کی قسطوں میں خواتین کو دینے کا جھانسہ دیا گیا ہے، کاشف شاہ پر بحریہ ٹاؤن میں پراجیکٹ کے نام پر کروڑوں روپے ہڑپ کرنے کے الزامات بھی ہیں جبکہ الپین نامی پراجیکٹ میں بھی گھپلے سامنے آئے تھے، روزنامہ جرات کی جانب سے رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈوولپمینٹ حیدرا?باد ریجن شعیب سومرو نے کہا کہ ضامن بلڈرز 52 ایکڑ پر مشتمل اسکیم کی این او سی لی ہے لیکن اسکیم کہاں ہے وہ آفیس جا کر ہی بتا سکتے ہیں، ذرائع کے مطابق این او سی لینے کیلئے زمین کا جعلی رکارڈ جمع کروایا گیا ہے تمام رکارڈ کی ویریفکیشن بھی جعلی ہے، روزنامہ جرات کی جانب سے رابطہ کرنے پر ضامن بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے میڈیا کوآرڈینٹر نے کہا کہ یہ وہ پراجیکٹ نہیں تاہم اس نے پراجیکٹ کی اڈریس بتانے سے گریز کرتے ہوئے فون کاٹ دیا، ضامن بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی دہوکہ دہی اور فراڈ پر متعلقہ اداروں نے پراسرار خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں