میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہبازشریف ،سراج الحق ملاقات،جماعت اسلامی متحدہ اپوزیشن کی ہم رکاب

شہبازشریف ،سراج الحق ملاقات،جماعت اسلامی متحدہ اپوزیشن کی ہم رکاب

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے افراد کی تبدیلی بھی مسئلہ کا حل نہیں ، جب تک نظام کی تبدیلی نہ ہو ، ہم چاہتے ہیں کہ عوام پر اعتماد کیا جائے۔ ہم شروع ہی سے اس مئوقف کے حامی ہیں کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ایک شفاف الیکشن کے لئے انتخابی اصلاحات کرنی چاہئیں اور الیکشن اصلاحات کی طرف جانا چاہیئے۔ مسائل کا حل افراد کے ہاتھوں کی بجائے اللہ تعالیٰ کے نظام میں ہے اور اللہ تعالیٰ کا نظام جو پاکستان کانظریہ ہے وہ ہماری ترقی کی ضمانت بھی ہے اورہماری خوشحالی کی بھی ضمانت ہے اور 74سالوں سے وہ نظام نہیں آیا،جغرافیہ کو بھی نقصان ہوا ، معیشت کو بھی نقصان ہوا، ملکی دحدت کو بھی نقصان ہوا، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کسی فرد واحد کی خواہش اور مقصد نہیں ہے، 22کروڑ عوام جو اس وقت دن، رات تڑپ رہے ہیں ، اس نااہل او رکرپٹ حکومت کے ہاتھوں جوعوام کی درگت بن رہی ہے اور عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، یہ ہیں وہ مقاصد جن کے لئے یہ تحریک عدم اعتماد داخل کی گئی ہے۔ سیاست میں کوئی حتمی بات نہیں ہوتی، خاص طور پر پاکستان کے اندر جو سیاسی معروضی حالات جو چلے آرہے ہیں اس میں کبھی بات رکتی ہے، کبھی ٹوٹتی ہے اور کبھی دوبارہ بات جڑتی ہے ، یہ کاوش جاری ہے اور یہ ہم سب کا سیاسی حق ہے کہ ہم سیاسی جماعت سے بات کریں۔ بدھ کے روز میاں محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج سے اسلام آباد میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم کے گھر اہم ملاقات کی۔ ملاقات میںاپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اورملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر جماعت اسلامی سے حمایت کرنے کی درخواست کی ۔ملاقات میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم، جماعت اسلامی خارجہ امور کے سربراہ آصف لقمان قاضی،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ محمد سعد رفیق ، (ن)لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ جس طرح میاں شہباز شریف عدم اعتماد کے حوالہ سے باقی جماعتوں کے ساتھ بات کرتے چلے آرہے ہیں اسی طرح انہوں نے ہمارے ساتھ بھی اپنی تجاویز شیئر کیں، اس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ موجودہ نظام اور حکومت بُری طرح ناکام ہو گئی ہے اور میعشت بالکل بیٹھ گئی ہے ، کھانے کے ہر نوالے پر ٹیکسز لگائے گئے ہیں، پانی کے ہر قطرے پر ٹیکسز ہیں اور اس حکومت نے لوگوں کے لئے جینا مشکل بنایا ہے اور خود ان کے اپنے الفاظ اور تقاریر میں بھی اس کااظہار ہے۔ موجودہ ماحول بھی حکومت نے خود بنایا ہے۔ عدم اعتماد جمہوریت کا ایک طریقہ کار ہے، ایک آئینی طریقہ کار بھی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں