بزدارہٹائومہم،علیم خان لندن روانہ ،جہانگیرترین سے ملاقات طے
شیئر کریں
پی ٹی آئی ترین گروپ کے رہنما عبد العلیم خان لندن روانہ گئے جہاں جہانگیر ترین سے ملاقات کر کے موجودہ صورتحال پر مشاورت کریں گے۔ذرائع کے مطابق علیم خان جہانگیرترین سے ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل پربات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان کی قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنما نئی سیاسی جماعت پربھی مشاورت کریں گے، فی الوقت جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ کسی سیاسی جماعت میں ضم نہیں ہوگا، اگلے عام انتخابات میں جہانگیر ترین اور علیم خان بڑے سیاسی اتحاد کاحصہ ہوں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے پر آئندہ الیکشن میں جہانگیرترین گروپ کے رکن کے خلاف امیدوارکھڑا نہیں کیاجائیگا۔علاوہ ازیںجہانگیر خان ترین گروپ نیا سیاسی لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے متحرک ہوگئے اور واضح کیا ہے کہ مائنس عثمان بزدار سے کم پر بات نہیں ہو گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی تبدیلی سے انکار کے بعد سخت لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی ۔ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی لندن میں ملاقات میں سخت پالیسی تشکیل دینے کا امکان ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق حکومت اور ترین گروپ کے درمیان تعاون کے امکانات مزید معدوم ہو گئے اور فاصلے بڑھنے لگے۔ ترین گروپ نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا آپشن کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کے روز صو بائی وزیر نعمان خان لنگڑیا ل کی رہائش گاہ پر ترین گروپ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس (ن)لیگ کی سینئرقیادت کی جانب عون چوہدری سے رابطہ کے بعد منعقد کیا گیا۔ گذشتہ روز ترین گروپ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ مائنس عثمان بزدار پر بات ہو سکتی ہے لیکن مائنس عثمان بزدار سے کم پر بات نہیں ہو گی۔ ترین گروپ نے حکومت کے اتحادیو ں سے بھی رابطوںکا فیصلہ کیا ہے تا کہ ایک مشترکہ پالیسی اختیار کی جاسکے