میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ حیدرآباد،ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ کے ڈپلومہ ہولڈر ہونے کا انکشاف

سندھ بلڈنگ حیدرآباد،ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ کے ڈپلومہ ہولڈر ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد، ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کے عہدے پر تعینات عرس ڈاوچ ڈپلومہ ہولڈر نکلے، ڈپلومہ ہولڈر عرس ڈاوچ ٹیکنیکل عہدے پر موجود، تین اور چارجز سے بھی نواز دیے گئے، عدالتی احکامات کے تحت کسی بھی ٹیکنیکل عہدے پر ڈپلومہ ہولڈر افسر مقرر نہیں کیا جا سکتا، قاسم آباد 10 سال سے عرس ڈاوچ کے حوالے، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تحصیل قاسم آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات عرس ڈاوچ ڈپلومہ ہولڈر ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق عرس ڈاوچ سمیت 5 سے زیادہ افسران ڈپلومہ ہولڈر افسران انتظامی و ٹیکنیکل عہدوں پر موجود ہیں، عدالتی احکامات کے تحت کوئی بھی ڈپلومہ ہولڈر جو کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل میں رجسٹرڈ انجینئر نہ ہو وہ تکنیکی عہدے پر تعینات نہیں ہو سکتا، لیکن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے، حیرت انگیز طور پر عرس ڈاوچ سمیت دیگر افسران کو ہٹانے کی بجائے انہیں مزید چارجز سے نواز دیا گیا، 10 سال سے زیادہ عرصے سے ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کے عہدے پر تعینات عرس ڈاوچ کے پاس تحصیل دیہی، مٹیاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر دادو کی چارج بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے تمام پراجیکٹس کی این او سی کی منظوری و منسوخی عرس ڈاوچ کی منشاء سے ہوتی ہے جبکہ کئی پراجیکٹس کے لے آؤٹ پلان بھی بھاری رقم کے عوض تبدیل کئے گئے، قاسم آباد میں غیرقانونی تعمیرات کے باعث رہائشی عذاب کا شکار ہیں، قاسم آباد میں بغیر منصوبابندی کے کھڑے کئی سینکڑوں بلند و بالا پراجیکٹس کے باعث علاقے بھر میں پانی، سیوریج اور ڈرینج کے مسائل نے جنم لیا ہے، ذرائع کے مطابق عرس ڈاوچ کی 10 سال طویل دورانیہ اور ایس بی سی اے حیدرآباد میں طاقتور اثررسوخ کے باعث کوئی بھی ان کے خلاف بولنے کیلئے تیار نہیں ہے، روزنامہ جرأت کی جانب سے عرس ڈاوچ کی طویل دورانیہ اور طاقتور اثر رسوخ سمیت غیرقانونی تعمیرات پر رینجنل ڈائریکٹر عبدالحمید زرداری کو متعدد بار کالز اور میسجز کئے گئے، لیکن انہوں نے موقف نہیں دیا، ذرائع کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر انتظامی طور پر مفلوج اور بے بس ہیں اور تمام معمولات خاص کرکے قاسم آباد اور دیہی کے عرس ڈاوچ اپنے فرنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک بلڈنگ آغا کاشف کے ذریعے چلاتے ہیں، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عرس ڈاوچ پر ایس بی سی سے کے ایک سابقہ طاقتور افسر کا ہاتھ ہے اور حیدرآباد میں سسٹم عرس ڈاوچ کے سپرد ہے، روزنامہ جرأت کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ سے غیرقانونی تعمیرات، ڈپلومہ و دیگر معاملات پر موقف لینے کیلئے متعدد بار کالز اور میسجز کئے گئے، لیکن عرس ڈاوچ نے کوئی موقف نہیں دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں