میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لانڈھی میں بے قابو ٹینکر نے 2 لڑکوں کو کچل دیا ایک راہگیر زخمی

لانڈھی میں بے قابو ٹینکر نے 2 لڑکوں کو کچل دیا ایک راہگیر زخمی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی میں ایک اور بے قابو ٹینکر نے 2 جانیں لے لیں، تیز رفتار واٹر ٹینکر نے 2 لڑکوں کو کچل دیا۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کی جانیں لینے والے ٹینکرز سڑکوں پر دندناتے پھر رہے ہیں اور انتظامیہ انہیں روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ٹینکرز سے ہونے والی اموات کے پے در پے واقعات رپورٹ ہونے کے باوجود حکام نے آنکھیں بند کررکھی ہیں اور شہریوں کو بے قابو ٹینکرز کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے۔تازہ واقعہ لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹینکر نے 2 لڑکوں کو کچل دیا جب کہ ایک راہ گیر زخمی ہوا۔میتوں اور زخمی کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے میں زخمی لڑکے اسد کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹا بریانی فروخت کرتا ہے ،مانسہرہ کالونی میں رہائش ہے بیٹے نے گھر سے سو روپے لئے اورپڑوسی کی بائیک لے کرنکلا، پڑوس کے رہائشی2 بچے بھی بیٹے کے ہمراہ تھے۔والد اسد کا کہنا تھا کہ حادثے میں پڑوس کے رہائشی2 بچے جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں 10 سے 12 سال ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل ناظم آباد میں تیز رفتار ٹرک ڈرائیور نے باپ بیٹی کو کچل کر ابدی نیند سلادیا تھا۔حادثہ واٹرٹینکر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ڈرائیور نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں باپ، بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں