میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرک، کوسٹر، ٹریلر ایف بی آر کے نشانے پر آگئے

ٹرک، کوسٹر، ٹریلر ایف بی آر کے نشانے پر آگئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

لگژری گاڑیوں کے بعد مہنگے ٹرک، کوسٹر اور ٹریلر بھی ایف بی آر بے نامی زون کے نشانے پر آگئے، 15مہنگے ٹرک، کوسٹر اور ٹریلر کے مالکان کو نوٹس جاری کرکے تفصیلات طلب کرلی گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق بے نامی لگژری گاڑیوں کے بعد 15بے نامی ٹریلر اور ٹرک کسی اور کے نام پر ہونے کا انکشاف سامنے آیا، جس کے بعد مہنگے ٹرک، کوسٹر، ٹریلر بھی ایف بی آربے نامی زون کے نشانے پر آگئے۔ایف بی آر نے مہنگے ٹریلر، کوسٹر اور ٹرکوں کیخلاف کریک ڈان کا آغاز کرتے ہوئے 15 مہنگے ٹرک، کوسٹر اور ٹریلر کے مالکان کو بینامی زون نے نوٹس بھیج دئیے۔جس میں کہا گیا ہے کہ مہنگی گاڑیاں نام پرہونے کے باوجود ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ظاہرنہیں، گاڑیوں کی خریداری کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا اور ادائیگی کس کو کی؟ اس حوالے سے تفصیل طلب کرلی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں