میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں سے ملاقات نہیں کرنی چاہئے ،سعید غنی

کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں سے ملاقات نہیں کرنی چاہئے ،سعید غنی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

صوبائی وزیر برائے تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں سے ملاقات نہیں کرنی چاہئے ، شام سے پاکستان آنے والے کورونا وائرس کے مریض سے ملاقات کرنے والے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک کورونا وائرس کا متاثرہ شخص شام سے 10 دن پہلے آیا تھا، اس مریض سے ملنے والے افراد بھی متاثر ہوئے ہیں، کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں سے ملاقات نہیں کرنی چاہئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسکول بند کرنے کا فیصلہ درست تھا، جب اسکول بند کئے تھے اس وقت کورونا وائرس کا پہلا کیس آیا تھا، پہلے ہمارے پاس صرف ایئرپورٹ سے آنے والوں کی فہرست تھی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق جو بھی اعداد و شمار ہوتے ہیں ہم چھپاتے نہیں، دیگر صوبوں میں جو بھی اقدامات ہورہے ہیں ان کی معلومات ملنی چاہئے ۔واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 8 نئے کیس سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 13ہوگئی ۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق 5 مریض شام سے براستہ دوحہ کراچی آئے جبکہ 3 مریض لندن سے براستہ دوبئی کراچی پہنچے جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں