میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمرہ زائرین پر پابندی ،پی آئی اے کو ایک ماہ میں 2 ارب کا نقصان

عمرہ زائرین پر پابندی ،پی آئی اے کو ایک ماہ میں 2 ارب کا نقصان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب کی جانب سے عمرہ زائرین کی آمد پر پابندی کے باعث پی آئی اے کو ایک ماہ کے دوران 2 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی ایئر لائن کی ملک کے مختلف ایئر پورٹس سے ہر روز کئی پروازیں عمرہ زائرین کو لاتی اور لے جاتی ہیں۔ لاہور سے عمرہ زائرین کے لئے ہر ہفتے 12 ، اسلام آباد سے 11، کراچی سے 10،ملتان سے 8 جب کہ پشاور اور سیالکوٹ سے 3،3 پروازیں چلائی جاتی ر ہیں۔ اس طرح پاکستان سے ہر ہفتے پی آئی اے کی 47 پروازیں عمرہ زائرین کو لے کر جدہ اور مدینہ جاتی ہیں۔پی آئی اے حکام نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث سعودی حکومت کی پابندی سے 50 ہزار سے زائد عمرہ زائرین اپنے شیڈول کے مطابق سعودی عرب روانہ نہیں ہوسکے ۔ پی آئی اے نے 31 مارچ تک عمرہ زائرین کی ٹکٹس منسوخ کر رکھی ہیں۔ بزنس ویزا اور اقامہ ہولڈرز مسافروں کی کم تعداد کے باوجود پی آئی اے خالی پروازیں چلانے پر مجبور ہیں۔ ایک ماہ کے دوران عمرہ زائرین پر پابندی سے قومی ایئرلائن کو ایک ماہ میں 2ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے ۔ اس قدر بھاری مالی نقصان کے باعث پی آئی اے کو آئندہ سال کے ہدف کا حصول خواب بن گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں