میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوسی 40بلاک نمبر 5 لیاقت آبادمیں کچرے کے ڈھیر

یوسی 40بلاک نمبر 5 لیاقت آبادمیں کچرے کے ڈھیر

منتظم
هفته, ۱۰ مارچ ۲۰۱۸

شیئر کریں

مکرمی جناب
یوں توسارے شہرمیں جگہ جگہ کچرے اورگندگی کے ڈھیر بکھرے نظرآتے ہیں اورسڑکوں پرسیوریج کاپانی پھیلا ہواہے لیکن لیاقت آباد کے کئی علاقوں کی حالت انتہائی بری ہے ‘لیاقت آباد ٹائون یوسی 40بلاک نمبر 5 نزد طیبہ مسجد‘ رینجرز ہیڈ کوارٹر اوربچوں کے اسکول کے قریب اطراف گلیوں میں کچرے کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں جس کی شکایات ہیلتھ انسپکٹر سے کی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی‘ جس کی وجہ سے یہاں پر وبائی امراض پھوٹ پڑے۔ بچے بوڑھے‘ جوان سب بیمار ہورہے ہیں۔ طیبہ مسجد کے احاطے میں نماز جنازہ کی جگہ پر بھی کچرے کے انبار لگے ہوئے ہیں جس سے نماز جنازہ پڑھنے والوں کو کوفت ہوتی ہے ، اس کے علاوہ نمازجمعہ کے دوران بھی تعفن کی وجہ سے نمازیوں کایہاں بیٹھنا مشکل ہوجاتاہے ۔ میئرکراچی ودیگرمتعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ برائے مہربانی یہاں پر صفائی کروائی جائے اور اسپرے بھی کیا جائے تاکہ وہاں کی عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔
(اہل محلہ بلاک 5 یوسی 40 لیاقت آباد کراچی)


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں