میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھانہ گلبرگ،شریف آبادکی حدود آئس و گٹکا ماوا کی آماج گاہ بن گیا

تھانہ گلبرگ،شریف آبادکی حدود آئس و گٹکا ماوا کی آماج گاہ بن گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

فیض نامی منشیات ڈیلر اپنے کارندوں عمران، منا، باسط کے ذریعے فروخت کروانے میں سرگرم ہوگیا
موسی کالونی، ریلوے پھاٹک، ناز کے جی پرائمری، سیکنڈری اسکول کے اطراف میں منشیات کی فروخت جاری

(رپورٹ ایم جے کے)ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ گلبرگ اور شریف آباد کی حدود میں بڑے پیمانے پر آئس و گٹکا ماوا کی فروخت جاری، فیض نامی منشیات ڈیلر اپنے کارندوں عمران، منا، باسط کے ذریعے فروخت کروانے میں سرگرم ہے، موسی کالونی، ریلوے پھاٹک، ناز کے جی پرائمری، سیکنڈری اسکول کے اطراف میں منشیات کی فروخت جاری۔ علاقہ باوثوق ذرائع کے مطابق تھانہ گلبرگ اور شریف آباد کی حدود میں بڑے پیمانے پر آئس اور گٹکا ماوا کی فروخت کھلے عام جاری ہے فیض نامی منشیات ڈیلر علاقے میں کھلے عام منشیات و گٹکا ماوا اپنے کارندوں جن میں عمران عرف ہوشیار ہوٹل والا، منا عرف ٹن، باسط عرف باسات سے موسی کالونی ہادی روڈ کی پچھلی سائیڈ ریلوے پھاٹک سے پہلے اور ایف سی ایریا سے ریلوے پھاٹک کے بعد اور ناز کے جی پرائمری اینڈ سیکنڈری اسکول کی پچھلی سائیڈ پر فروخت کروا رہا ہے جس سے نوجوان نسل برباد ہو رہی ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ منا کے گھر سے بھی بڑے پیمانے پر آئس کی فروخت کھلے عام جاری ہے، جبکہ تھانہ گلبرگ اور شریف آباد پولیس کی سرپرستی ان منشیات فروشوں کو حاصل ہے ان تھانوں کے پولیس اہلکار ہفتہ لینے منشیات ڈیلر فیض اور اس کے کارندوں کے پاس آتے ہیں اسی وجہ سے ان تمام منشیات اور گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی، علاقہ مکین نے سندھ رینجرز، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ویسٹ زون اور ایس ایس پی سینٹرل سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات ڈیلر فیض، عمران، منا اور باسط کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے اور ساتھ ہی منشیات فروشی کی سرپرستی میں ملوث تھانہ گلبرگ اور شریف آباد کے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں