
فاطمہ ثریا بجیا کو دنیا سے رخصت ہوئے 9 برس گزر گئے
شیئر کریں
٭ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے نوازاگیا
اردو تہذیب و روایت کی روشن مثال ہر دلعزیز فاطمہ ثریا بجیا کو دنیا سے رخصت ہوئے 9 برس گزر گئے۔ ناول نگار فاطمہ ثریا بجیا یکم ستمبر 1930 کو بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں، وہ معروف مصنف انور مقصود کی بڑی بہن تھیں۔
معروف ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا نے پاکستان ٹیلی وژن، ریڈیو اور اسٹیج کیلئے بے شمار ڈرامے لکھے، ان کے معروف ڈراموں میںعروسہ، شمع، انا اور افشاں سمیت دیگر شامل ہیں۔ ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے نوازاگیا، بجیا نے بین الاقوامی اعزازات بھی حاصل کئے جن میں جاپان کا اعلی ترین شہری اعزاز بھی شامل ہے۔سادگی، خلوص، وضع داری کا پیکر فاطمہ ثریا بجیا 10 فروری 2016 کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں، لیکن اپنی روشن تحریروں کے باعث آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔